91 F
Pakistan
Tuesday, June 30, 2026
HomeSportsپیراگوئے نے چار مرتبہ کی چیمپیئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہر...

پیراگوئے نے چار مرتبہ کی چیمپیئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا

پیراگوئے نے 120 منٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں جگہ بنا لی۔ گستاوو الفارو کی ٹیم نے شاندار دفاعی کھیل پیش کیا اور جرمنی کے زیادہ تر حملوں کو ناکام بنا دیا، حالانکہ گیند پر زیادہ تر قبضہ جرمن ٹیم کا رہا۔ پہلے ہاف میں جرمنی مسلسل راستہ تلاش کرتا رہا، لیکن لیروئے سانے، فلوریان ویرٹز، کائی ہاورٹز کو اورلینڈو گل اور ان کے ساتھیوں نے مؤثر انداز میں روکے رکھا۔ پہلے ہاف کے اختتام سے کچھ دیر قبل پیراگوئے نے برتری حاصل کر لی۔ ایک کارنر پر مینوئل نوئر نے گیند کو پنچ کر کے دور کیا، مگر پیراگوئے نے دوبارہ گیند اپنے قبضے میں لے لی۔ اس کے بعد ماتیاس گالارزا کے شاندار کراس پر جولیو اینسیسو نے بغیر کسی مزاحمت کے ہیڈر کے ذریعے گیند جال میں پہنچا دی۔ وقفے کے بعد جرمنی نے زیادہ جارحانہ انداز اپنایا اور جلد ہی فلوریان ویرٹز کے کراس پر کائی ہاورٹز نے ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) دوسرے ہاف میں جرمنی نے فیصلہ کن گول کی بھرپور کوشش کی جبکہ پیراگوئے دفاع میں مزید سمٹ گیا اور جوابی حملوں کے مواقع کا انتظار کرتا رہا، تاہم اسے کوئی واضح موقع نہ مل سکا۔ جرمن کوچ جولین ناگلزمین نے پینلٹی شوٹ آؤٹ سے بچنے کے لیے تمام جارحانہ کھلاڑی میدان میں اتار دیے۔ جرمنی نے جوناتھن تاح کے ذریعے گول بھی کر لیا تھا، لیکن والڈیمار اینٹن کی جانب سے اورلینڈو گل پر فاؤل کے باعث یہ گول مسترد کر دیا گیا۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ میں جرمنی نے پہلے کِک لینے کا فیصلہ کیا، مگر آغاز ہی خراب رہا۔ پیراگوئے کے گول کیپر اورلینڈو گل نے کائی ہاورٹز کی پنالٹی روک لی۔ دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید پینلٹیز ضائع ہونے کے بعد، آخرکار خوسے کینالیس نے کامیاب پینلٹی سکور کر کے پیراگوئے کو تاریخی فتح دلا دی۔ اب جنوبی امریکی ٹیم 4 جولائی کو فلاڈیلفیا میں فرانس اور سویڈن کے درمیان ہونے والے میچ کی فاتح ٹیم کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں میدان میں اترے گی۔ فیفا ورلڈ کپ 2026 جرمنی پیراگوئے نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن جرمنی کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, جون 30, 2026 – 08: 15 Main image:

جرمنی اور پیراگوئے کے درمیان 29 جون 2026 کو بوسٹن سٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کا میچ پینلٹی شوٹ آؤٹ مرحلے تک پہنچا (روئٹرز)

فٹ بال type: news related nodes: فیفا نے خاموشی سے ورلڈ کپ سٹیڈیمز کے لوگو مٹا دیے تقسیمِ ہند کے بعد سیالکوٹ کی فٹ بال صنعت کیسے دوبارہ کھڑی ہوئی؟ دنیا کی بہترین ملازمت؟ فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کی تنخواہ 50 ہزار ڈالر فٹ بال سٹیڈیم میں 90 منٹ تک بت بنا کانگو کا ’لوممبا زندہ ہے‘ SEO Title: پیراگوئے نے چار مرتبہ کی چیمپیئن جرمنی کو ورلڈ کپ سے باہر کر دیا copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments