لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم کے ساتھ کھیل جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا ہدف 1000 کیریئر گولز مکمل کرنا اور پرتگال کے ساتھ نیشنز لیگ جیتنا ہے، 41 سالہ رونالڈو اس سنگِ میل سے صرف 21 گول دور ہیں۔



