65.5 F
Pakistan
Thursday, April 16, 2026
HomeTechnologyپاکستان کی سپر نیٹ گلوبل نے افریقہ میں پہلی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی سروس...

پاکستان کی سپر نیٹ گلوبل نے افریقہ میں پہلی سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی سروس کا آغاز کر دیا

ٹیلی کارڈ کی ملکیتی ذیلی کمپنی سپر نیٹ گلوبل نے افریقہ میں اپنے پہلے سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی سلوشن کی کامیاب تنصیب کا اعلان کیا ہے۔ جاری بیان کے مطابق تنزانیا میں فراہم کی گئی اس سروس کے ذریعے سیٹلائٹ انفرااسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ صلاحیت کی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کی گئی ہے، جس سے افریقی براعظم میں سپر نیٹ گلوبل کے آپریشنز کا دائرہ کار وسیع ہو گیا ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افریقہ کو اب بھی قابل بھروسہ اور تیز رفتار ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے، خاص طور پر دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سیٹلائٹ پر مبنی کنیکٹیویٹی ایسے ماحول میں ایک وسیع اور تیزی سے نافذ ہونے والا حل فراہم کرتی ہے، جس سے تنظیمیں مواصلاتی خلیج کو ختم کرنے اور ڈیجیٹل تبدیلی کے اقدامات میں مدد حاصل کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ یہ تنصیب ان مارکیٹوں میں وسعت حاصل کرنے کی ہماری حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے جہاں ہماری صلاحیتیں بامعنی اثر ڈال سکیں۔ سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی میں ہمارا تجربہ ہمیں ان خطوں میں قابل بھروسہ ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے جہاں روایتی نیٹ ورکس محدود ہو سکتے ہیں اور اس حوالے سے افریقہ ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔

Read full story on Business Recorder

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments