پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔ ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 4300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے ہو گیا۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3687 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 138 ڈالر پر آگیا۔



