پاکستان میں آج پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 391 روپے 22 فی لیٹر ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن نے 17 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 88 پیسے کا اضافہ کیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 62 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 27 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 30 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔



