68.3 F
Pakistan
Wednesday, September 16, 2026
HomeBusinessپاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کتنی ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کتنی ہیں؟

پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 380 روپے 24 پیسے فی لیٹرہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 409 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 15 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 13 مرتبہ کمی اور 25 مرتبہ اضافہ کیا جا چکا ہے، وہیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 28 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں، جس کے اثرات ملکی پیٹرولیم قیمتوں پر پڑ رہے ہیں، اس حوالے سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments