(بابر شہزاد ترک) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری کردیا، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہو گا، پبلک نوٹس کے مطابق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں میں داخلوں کے لیے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) 2026 کے انعقاد کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔



