اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان دنیا میں سولر پینلز درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے، جہاں 2024 کے دوران 17 گیگاواٹ کے سولر پاور سسٹمز درآمد کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔ وزارتِ خزانہ اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے اشتراک سے تیار کی گئی پاکستان کلائمیٹ پراسپیریٹی پلان (CPP) رپورٹ



