64.3 F
Pakistan
Friday, October 9, 2026
HomePoliticsپاکستانی لڑاکا طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر من گھڑت:...

پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر من گھڑت: وزارت اطلاعات

پاکستان کی وزارت اطلاعات و نشریات نے جمعرات کو یمن کے حوثیوں کے خلاف پاکستان ایئر فورس کے طیاروں کے استعمال سے متعلق نیویارک ٹائمز کی خبر کو ’جعلی اور من گھڑت‘ قرار دیا ہے۔ امریکی اخبار نے ایک سینیئر پاکستانی فوجی عہدیدار کے حوالے سے خبر شائع کی جس میں انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بدھ کو دعویٰ کیا تھا کہ ’پاکستان ایئر فورس کے جنگی طیارے حوثیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔‘ نیویارک ٹائمز نے اپنی خبر میں پاکستان میں امریکی فوج کے سابق اتاشی اور امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق اعلیٰ تجزیہ کار کرنل ڈیوڈ او اسمتھ کا حوالہ دیتے ہوئے بھی رپورٹ کیا کہ ’اگرچہ انہیں خفیہ اعداد و شمار تک رسائی حاصل نہیں، تاہم تجزیہ کاروں میں اس بات پر اتفاق رائے ہے کہ تقریباً 8 ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب میں تعینات کیے گئے ہیں۔‘ تاہم پاکستان نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں ’جھوٹ اور من گھڑت‘ قرار دیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) وزارت اطلاعات نے جمعرات کو ایکس پر جاری اپنے فیکٹ چیک بیان میں کہا کہ نیویارک ٹائمز کی خبر میں حوثیوں کے خلاف پاکستانی فضائیہ کے طیاروں کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ بیان میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے ایک بار پھر کہا گیا ہے کہ ’وہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے ممکنہ استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کریں۔‘ وزارت اطلاعات نے واضح کیا کہ ’اگر پاکستانی مسلح افواج کو کسی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام فراہم کریں گے۔‘ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی نے 6 اکتوبر 2026 کو ریاض میں مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ مملکت میں فوری طور پر مشترکہ فوجی دستے اور ضروری فوجی صلاحیتیں فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پاکستانی فوج نے بدھ کو مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب میں اپنی افواج کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فوجی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مختلف صلاحیتوں اور شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ ’ہم، پاکستان کی افواج، پہلے ہی وہاں موجود ہیں۔ یہ بات میں آپ کے ساتھ شیئر کر سکتا ہوں۔‘ حوثی سعودی عرب پاکستان فضائیہ حملے وزارت اطلاعات و نشریات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, اکتوبر 8, 2026 – 17: 45 Main image: پاکستان type: news related nodes: حوثی حملے سے پاکستانی طیاروں کو نقصان پہنچنے کی خبریں ’جھوٹ‘ حملے کی خبروں کی تردید کے باوجود کوئٹہ میں ریڈ زون سیل سعودی عرب سے یکجہتی، حوثی حملوں کی شدید مذمت: کور کمانڈرز کانفرنس یمنی حکومت کا حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن کا اعلان SEO Title: پاکستانی لڑاکا طیاروں کے حوثیوں کے خلاف استعمال کی خبر من گھڑت: وزارت اطلاعات copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments