75.4 F
Pakistan
Tuesday, June 23, 2026
HomeSportsپاکستانی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے قابل کب ہوگی؟

پاکستانی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے قابل کب ہوگی؟

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حکام کے مطابق ٹیم کی کارکردگی میں بہتری ضرور آرہی ہے لیکن ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے لیے بہت سے مراحل سے گزرنا پڑے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) ملک میں فٹ بال کی سب سے بڑی اور سرکاری گورننگ باڈی ہے جو بین الاقوامی اور ملکی مقابلوں کی نگرانی کرتی ہے، لیکن بدقسمتی سے کبھی پاکستانی ٹیم نے فٹ بال ورلڈ کپ میں حصہ لینے کی قابلیت حاصل نہیں کی۔ انڈپینڈنٹ اردو نے اسی سلسلے میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم سے خصوصی گفتگو کی، جنہوں نے بتایا کہ ٹیم کو بہترین انداز میں تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ عمید کا کہنا تھا: ’بے شک پی ایف ایف شروع سے ہی کام کر رہی ہے، لیکن ماضی میں اس پر عروج و زوال کا سلسلہ جاری رہا۔ موجودہ باڈی بھی 10 سالہ تنازعات کے بعد ایک سال قبل منتخب ہوکر کام کرنے کے قابل ہوئی ہے۔ ایک سال سے ہی فٹ بال ٹیم کی کارکردگی بہتر ہوتی جارہی ہے، لیکن ورلڈ کپ میں شمولیت کے لیے بہت سے مراحل طے کرنا ہوتے ہیں۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے مزید کہا: ’اس لیے کوئی ڈیڈ لائن تو نہیں دی جاسکتی البتہ ہماری ٹیم کو بہترین انداز میں تیار کرنے کی کوشش جاری ہے۔‘ ورلڈ کپ میں کھیلنے والی بڑی ٹیموں کی تیاری کیسے کروائی جاتی ہے اور اس معیار کو اپنانے کے لیے کن اقدامات کی ضرورت ہے؟ اس سوال کے جواب میں عمید نے کہا کہ ’جن ممالک نے ترقی کے ساتھ فٹ بال کو بھی منظم طریقے سے چلایا، وہاں کلبوں کی سطح پر بھی عالمی معیار کو برقرار رکھا گیا۔ ان ممالک کی طرح ہماری ہاں مسلسل فٹ بال پر توجہ نہیں دی گئی۔ ’اگرچہ فیفا اور حکومت سے فنڈز ملتے ہیں لیکن یہ عالمی سطح کی ٹیم تیار کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔‘ بقول عمید: ’پہلے فٹ بال پریمیئر لیگ بھی ہوتی رہی لیکن کئی سالوں سے وہ بھی منعقد نہیں ہوئی، اسے بھی دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘ پی ایف ایف کے ڈائریکٹر میڈیا کے مطابق: ’پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے لیکن موجودہ ٹیم میں مقامی اور دوسرے ممالک میں مقیم پاکستانی کھلاڑی بھی سبز پرچم تلے کھیل رہے ہیں۔‘ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) انہوں نے حال ہی میں مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی کامیابی کا ذکر کیا، جس نے 74 سال بعد یہ ٹرافی اپنے نام کی۔ بقول عمید: ’اس ٹیم میں بھی غیر ملکی پاکستانی کھلاڑی شامل تھے۔ اس حوالے سے نچلی سطح پر بھی فٹ بال ٹورنامنٹ کروانے کی حکمت عملی بنائی جارہی ہے تاکہ مقامی ٹیلنٹ کو بھی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔‘ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’حکومت فٹ بال کے لیے جہاں ضرورت ہو، گراونڈ فراہم کر دیتی ہے، لیکن اس کے لیے بہترین کوچز اور کھلاڑیوں کی عالمی معیار کے مطابق ٹریننگ کی کوشش بھی جاری ہے۔ غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ میچز کے انعقاد سے ٹیم کی کارکردگی مزید بہتر ہو جائے گی۔‘ فٹ بال پاکستان فٹ بال فیڈریشن پاکستان نے حال ہی میں مالدیپ میں کھیلے گئے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹ بال ٹورنامنٹ میں 74 سال بعد ٹرافی جیتی، لیکن یہ ٹیم کبھی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔ ارشد چوہدری منگل, جون 23, 2026 – 07: 30 Main image:

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے ڈائریکٹر میڈیا عمید وسیم کے مطابق ٹیم کو بہترین انداز میں تیار کرنے کی کوششیں جاری ہیں (ارشد چوہدری/ انڈپینڈنٹ اردو)

فٹ بال jw id: WpXHXn14 type: video related nodes: پاکستان فٹ بال ٹیم اپریل میں فیفا سیریز میں حصہ لے گی پاکستان فٹ بال لیگ کا افتتاح، لیکن فٹ بال فیڈریشن اس کی مخالف کیوں؟ فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت بحال کر دی SEO Title: پاکستانی فٹ بال ٹیم ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کے قابل کب ہوگی؟ copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments