89.1 F
Pakistan
Monday, June 8, 2026
HomeEntertainmentپاکستانی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی تاریخی رائل البرٹ ہال میں...

پاکستانی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس

پاکستان کی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لندن کے مشہور رائل البرٹ ہال میں تاریخی پرفامنس دی ہے۔ ان کی پرفارمنس نے پانچ ہزار حاضرین کے علاوہ لائیو سٹریمنگ کے ذریعے دیکھنے والوں کو بھی مسحور کیا۔ تقریب میں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر بھی موجود تھے جنہوں نے سائرہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ’مجھے خوشی ہے میں پاکستان کی پہلی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے یہاں موجود ہوں۔ ان کی پرفارمنس شاندار تھی۔ ’جس انداز سے انہوں نے مشرقی اور مغربی موسیقی، طبلہ اور ستار کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا، وہ بے حد متاثر کن تھا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کا مزید کہنا تھا ’وہ کراچی میں پیدا ہونے والی پہلی اور واحد پاکستانی اوپرا گلوکارہ ہیں جنہوں نے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کیا۔‘ تقریب میں ان کے ساتھ 500 آوازوں پر مشتمل ایک عظیم الشان کوائر بھی شریک تھا، جس میں لندن کے 40 سے زائد کوائرز کے گلوکار شامل تھے۔ اس پرفارمنس کے بعد وہ ان عظیم فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں جنہوں نے رائل البرٹ ہال میں پرفارم کیا۔ ان میں دی بیٹلز، کلف رچرڈ، میڈونا، دی رولنگ سٹونز، کوئین، کولڈ پلے، ایڈل اور باب ڈیلن جیسے فنکار شامل ہیں۔ سائرہ سے قبل دی بیٹلز، کلف رچرڈ، میڈونا، دی رولنگ سٹونز، کوئین، کولڈ پلے، ایڈل اور باب ڈیلن جیسے عظیم فنکار رائل البرٹ ہال میں پرفارم کر چکے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جون 7, 2026 – 22: 45 Main image:

سائرہ پیٹر سات جون، 2026 کو رائل البرٹ ہال میں پرفارم کر رہی ہیں (سائرہ پیٹر)

موسیقی type: news related nodes: گلوکارہ سائرہ پیٹر نے لاہور میں اوپرا سکول کا آغاز کر دیا ملیے ’پہلی‘ صوفی اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر سے صوفی کلام کو انگلش اوپرا میں گانے والی واحد پاکستانی گلوکارہ سارہ پیٹر کی امریکی کانگریس میں سمٹ میں شرکت SEO Title: پاکستانی صوفی اوپرا گلوکارہ سائرہ پیٹر کی تاریخی رائل البرٹ ہال میں پرفارمنس copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments