61.9 F
Pakistan
Monday, October 12, 2026
HomeCrimeپاکستانی سپیکر کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت

پاکستانی سپیکر کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے اتوار کو ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 12 شہریوں کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ایاز صادق نے حملے میں سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کو بتایا تھا کہ حملے میں جان سے جانے والوں میں سعودی عرب کے چار شہریوں سمیت فلسطین، بنگلہ دیش، شام، امریکہ، مصر، اردن اور سوڈان کے شہری شامل ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) قومی اسمبلی کے سپیکر نے ایسے حملوں کو قطعی ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پُرتشدد واقعات علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ انہوں نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے تحفظ کے لیے اس طرح کے پرتشدد واقعات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی عرب کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان اور مملکت کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد، اخوت اور قریبی دفاعی روابط پر استوار ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے ساتھ کھڑے رہنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔ سعودی عرب ریاض حوثی قومی اسمبلی ایاز صادق نے سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے اس کے ساتھ کھڑے رہنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, اکتوبر 11, 2026 – 18: 30 Main image: پاکستان type: news related nodes: حوثیوں کے خلاف سعودی حملوں میں شامل ہونے کا فیصلہ جلد: ٹرمپ یمن میں حوثیوں کے 100 سے زائد اہداف تباہ: سعودی اتحاد پاکستانی طیارے حوثیوں کے خلاف استعمال نہیں ہوئے: وزارت اطلاعات سعودی عرب سے یکجہتی، حوثی حملوں کی شدید مذمت: کور کمانڈرز کانفرنس SEO Title: پاکستانی قومی اسمبلی کے سپیکر کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments