75.3 F
Pakistan
Tuesday, September 8, 2026
HomePoliticsپاکستانی سرحد سے جڑے صوبے میں ایران کا بڑا آپریشن: دہشتگردوں کے...

پاکستانی سرحد سے جڑے صوبے میں ایران کا بڑا آپریشن: دہشتگردوں کے تین نیٹ ورکس تباہ

ایران کی وزارتِ اطلاعات نے ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے بیرونی حمایت یافتہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے تین سرگرم سیلز کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر بروقت آپریشن کیا اور ان تمام غیر ملکی تربیت یافتہ افراد کو کسی بھی قسم کی تخریب کاری یا دہشت گردی کی کارروائی کرنے سے پہلے ہی پکڑ لیا۔ سیستان و بلوچستان کے صوبائی انٹیلی جنس آفس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سرحد پار سے ایران میں داخل ہونے والے دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اس کارروائی کے دوران تین دہشت گرد موقع پر مارے گئے جبکہ نو دیگر افراد کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔ وزارتِ اطلاعات نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے ان تمام افراد نے ایران سے باہر باقاعدہ ملٹری، بم بنانے اور ٹارگٹ کلنگ کی تربیت حاصل کر رکھی تھی اور یہ خفیہ راستوں سے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتحال کو خراب اور عوام میں خوف پھیلایا جا سکے۔ ایران کی وزارتِ اطلاعات نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تباہ کیے گئے ان تینوں منظم نیٹ ورکس کا تعلق امریکی اور اسرائیلی ایجنسیوں سے تھا اور انہیں باقاعدہ منصوبے کے تحت ایران کے اندر بھیجا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے اس کامیاب آپریشن کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولی بارود بھی برآمد کیا ہے۔ اس کے علاوہ انٹیلی جنس اداروں نے الگ سے ایک خفیہ جگہ پر چھپایا گیا لائٹ اور سیمی ہیوی ہتھیاروں کا ایک بڑا ذخیرہ بھی تحویل میں لے لیا ہے جسے غیر قانونی طور پر ملک کے اندر اسمگل کیا گیا تھا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments