(ویب ڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ منا رہے ہیں،ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، ہماری دوستی نے ہمیشہ وقت کے ہر امتحان خواہ وہ زلزلے ہوں، طوفان ہوں یا سیلاب، کا سامنا کیا ہے۔



