صدر ٹرمپ یمن کے حوثیوں کےخلاف حملوں کے لیے مختلف آپشن پر غور شروع کر دیا۔ امریکی صدر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کےسبب چھٹیاں ایک دن پہلےختم کر کے وائٹ ہاؤس واپس آگئے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ حوثیوں کےخلاف حملوں کی ہدایت کے لیے مختلف آپشن کا جائزہ لے رہے ہیں۔



