82.7 F
Pakistan
Saturday, June 27, 2026
HomeEnvironmentوینزویلا: زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے زیادہ، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا: زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے زیادہ، ہزاروں لاپتہ

وینزویلا میں دو بار آنے والے زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد جمعے کو بڑھ کر 920 ہو گئی ہے اور ہزاروں افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی ٹیموں نے زندہ بچ جانے والوں کی سرتوڑ مگر سست رفتار تلاش تیز کر دی ہے۔ دارالحکومت کراکس کے رہائشیوں نے ایک تباہ حال محلے کے دورے کے دوران عبوری رہنما ڈیلسی روڈریگز پر آوازے کسے، کیوں کہ سرکاری سطح پر امدادی کارروائیوں کے فقدان کے تاثر پر غصہ بڑھتا جا رہا تھا۔ اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ ٹام فلیچر نے بتایا کہ بدھ کی شام ایک منٹ کے وقفے سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد 50 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اورملک کے شمالی حصے میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ دارالحکومت کراکس کے قریب لاگوائرا کا ساحلی علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں 7. 2 اور 7. 5 شدت کے زلزلوں سے ایک کے بعد ایک عمارت زمین بوس ہو گئی۔ وینزویلا کی ریاست لاگوائرا میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں (اے ایف پی) وزیر داخلہ دیوسدادو کابیلو نے ٹیلی ویژن پر اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا کہ جمعے کی رات آٹھ بجے (ہفتہ 0000 جی ایم ٹی) سے آفت زدہ علاقے تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔ چلی کی ایک امدادی ٹیم لاگوائرا میں ایک ایسے رہائشی کمپلیکس پہنچی جو چار بلند عمارتوں پر مشتمل تھا جن میں سینکڑوں اپارٹمنٹس تھے اور وہ زیادہ تر ملبے کا ڈھیر بن چکے تھے۔ ٹیم لیڈر نادیومار پولانکو نے اس مقام پر، جو شہر کے کئی دیگر مقامات جیسا منظر پیش کر رہا تھا، کہا: ’بدقسمتی سے، عمارتیں مکمل طور پر گر چکی ہیں، اور زندہ بچ جانے والوں کے ملنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ اب تمام تر کوششیں مرنے والوں کی لاشیں نکالنے پر مرکوز ہیں۔‘ دیگر مقامات پر، خاندان کے افراد، پڑوسیوں اور رضاکاروں نے ملبے تلے زندہ دبے لوگوں کو بچانے کے لیے بھاری مشینری یا سرکاری مدد نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے، اپنے خالی ہاتھوں سے ہی زندہ بچ جانے والوں کو کھود کر نکالنے کی کوشش کی۔ 40 سالہ غم زدہ مارجوسلی سالازار، جن کی 16 سالہ بیٹی زلزلے میں جان سے گئیں، نے کہا کہ ’میں اپنے ننھے گیل کو تلاش کر رہی ہوں۔ وہ صرف پانچ ماہ کا تھا۔‘ بچہ اور سالازار کے کزن دونوں لاپتہ ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ان کا کہنا تھا کہ ’خدارا، ہمیں یہاں مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں ستون ہٹانے کے لیے مشینری چاہیے۔ ہم نے یہاں کوئی سرکاری اہلکار نہیں دیکھا، بالکل نہیں۔‘ کراکس کے ایک پوش علاقے میں، روڈریگز کا استقبال ایسے لوگوں کے ہجوم نے غصے بھرے نعروں سے کیا جن کے پیارے ملبے تلے دبے ہوئے تھے۔ ایک زمین بوس عمارت کے قریب لگی رکاوٹوں کے پیچھے سے وہ چلائے کہ ’حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔‘ ’انتہائی مشکل آپریشن‘ اے ایف پی نے کارکنوں کو ملبہ توڑنے کے لیے بھاری ہتھوڑے استعمال کرتے اور ’مکمل خاموشی‘ کی اپیل کرتے دیکھا، تاکہ زندہ بچ جانے والوں کی پکار سنی جا سکے۔ اقوام متحدہ کے فلیچر نے بتایا کہ ’یہ ہنگامی امداد کی ایک انتہائی پیچیدہ کارروائی ہے۔‘ انہوں نے خبردار کیا کہ اموات کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے اوچا نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد کے لیے کم از کم 17 ممالک کی تلاش کے عمل اور بچاؤ کی ٹیموں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔ وینزویلا زلزلہ اموات ریسکیو مشن اقوام متحدہ کے امدادی سربراہ ٹام فلیچر نے بتایا کہ ایک منٹ کے وقفے سے آنے والے دو زلزلوں سے ملک کے شمال میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔ اے ایف پی ہفتہ, جون 27, 2026 – 12: 00 Main image:

وینزویلا کی ریاست لاگوائرا کے علاقے کارابالیدا میں 26 جون 2026 کو زلزلوں کے بعد، رضاکار ایک زمین بوس عمارت کے ملبے میں ممکنہ متاثرین تلاش کر رہے ہیں (اے ایف پی)

دنیا jw id: wF5fhdO8 type: video related nodes: وینزویلا آپریشن: امریکی فوجی پر شرط لگا کر لاکھوں ڈالر کمانے کا الزام کیا ایران اپنے ’وینزویلا لمحے‘ کی طرف بڑھ رہا ہے؟ وینزویلا پر امریکی حملے کی دیکھا دیکھی چین کی تائیوان پر ’کاری ضرب‘ کی دھمکی وینزویلا کے بعد گرین لینڈ؟ وائٹ ہاؤس کا فوجی کارروائی کا عندیہ SEO Title: وینزویلا: زلزلے میں اموات کی تعداد 900 سے زیادہ، ہزاروں لاپتہ copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments