آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اتوار کو برمنگھم میں کھیل گئے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 64 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستانی ٹیم نے اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ کے مضبوط آغاز کے باوجود روایتی اور مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈین ٹیم کے 170 رنز کے جواب میں صرف 106 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 41 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ ان کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بیٹر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکیں۔ اس میچ میں بھی پاکستان انڈیا کرکٹ میچوں کے حسب روایت دونوں کپتانوں سے ٹاس کے موقع پر ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔ انڈیا ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں انڈین ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنا سکی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انڈیا کی جانب سے سمرتی مندھنا 68 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 36 رنز بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ رچا گھوش 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا اور سعدیہ اقبال نے دو دو جبکہ تسمیہ رباب اور رامین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں پہلا میچ تھا۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان انڈیا کرکٹ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم نے اوپنرز منیبہ علی اور گل فیروزہ کے مضبوط آغاز کے باوجود روایتی اور مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیا اور انڈین ٹیم کے 170 رنز کے جواب میں صرف 106 رنز بنا سکی۔ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جون 14, 2026 – 21: 45 Main image:
14 جون، 2026 کو ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ، برمنگھم میں آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اے کے میچ میں انڈین کھلاڑی دیپتی شرما کو پاکستان کی کھلاڑی گل فیروزہ کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے(تصویر: روئٹرز)
کرکٹ type: news related nodes: بگ بیش کی ٹیمیں نیلام کریں یا نہیں؟ کرکٹ آسٹریلیا بند گلی میں کرکٹ سے محبت سچی لیکن کیریئر ایک دن ختم ہو جائے گا: کوہلی انڈیا کی پاکستان کو کرکٹ کے علاوہ باقی کھیلوں کی اجازت کیا پی ایس ایل 11 سے پاکستان کرکٹ کو کچھ فائدہ ہوا؟ SEO Title: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انڈیا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی copyright: show related homepage: Hide from Homepage



