اسلام آباد(تو صیف عباسی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالیاتی سہولیات اور برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔



