لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب کے شعبہ صحت کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، جبکہ چین کے ساتھ صحت، ہیلتھ انشورنس، طبی تربیت، تحقیق اور جدید علاج کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔



