لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی پیغام میں نشان حیدر پانے والے حوالدار لالک جان شہید کی وطن کیلئے لازوال قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اورکہا کہ حوالدار لالک جان شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔



