79.1 F
Pakistan
Monday, April 20, 2026
HomeBusinessوزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دی ہے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو سکے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں تاہم آج آبنائے ہرمز کھلنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئیی ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments