سندھ کے ضلع کشمور جیسے نسبتاً پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے محمد عمر نے اپنے والد کی ادھوری خواہش کو پورا کرتے ہوئے تائیکوانڈو میں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں سونے اور کانسی کے میڈلز حاصل کیے ہیں۔ انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں محمد عمر نے بتایا کہ تائیکوانڈو کا شوق انہیں خود نہیں بلکہ ان کے والد کو تھا، تاہم وہ حالات کی وجہ سے یہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ محمد عمر کے مطابق ان کے والد کے چچا زاد بھائی اعظم اللہ خان بھی تائیکوانڈو کے کھلاڑی اور ورلڈ چیمپیئن تھے، جنہوں نے یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے انہیں تائیکوانڈو شروع کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ ’آپ اس گیم کی شروعات کریں، ان شاء اللہ آپ آگے چل جائیں گے۔‘ محمد عمر کے مطابق وہ تقریباً نو سے 10 سال سے تائیکوانڈو سے وابستہ ہیں اور 2023 سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ محمد عمر خان نے بتایا کہ انہوں نے 2023 میں قطر اوپن میں ایک فائٹ جیتی، جبکہ 2024 میں انہوں نے مقابلوں کے بجائے اپنی ٹریننگ پر توجہ دی۔ 2025 میں انہوں نے چین اور انڈیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ انڈونیشیا کی قومی ٹیم کے کھلاڑی کے خلاف مقابلے میں برونز میڈل حاصل کیا۔ محمد عمر کے مطابق 2026 میں بھی انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کی اور جنوبی کوریا اور میزبان ملک ملیشیا کے کھلاڑیوں کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ محمد عمر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں سونے اور کانسی کے میڈلز حاصل کیے ہیں (عمران ملک/ انڈپینڈنٹ اردو) انہوں نے اپنی کامیابی میں سندھ پولیس کی معاونت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ لاڑکانہ رینج کے سابق ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے ان کی حوصلہ افزائی اور معاونت کی۔ مقامی صحافی گہرام کھوسو کے مطابق محمد عمر کی کامیابی اس بات کی ایک مثال ہے کہ سندھ کے دیہی اور نسبتاً پسماندہ علاقوں میں بھی نوجوانوں میں غیر معمولی صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’اندرون سندھ کے ٹیلنٹ کے حوالے سے ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، تاہم کشمور کے محمد عمر کی عالمی سطح تک رسائی اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ سندھ کے نوجوان باصلاحیت ہیں، انہیں صرف مناسب مواقع، تربیت اور سرپرستی کی ضرورت ہے۔‘ تائیکوانڈو کشمور سندھ محمد عمر نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ تائیکوانڈو کا شوق انہیں خود نہیں بلکہ ان کے والد کو تھا، تاہم وہ حالات کی وجہ سے یہ کھیل جاری نہ رکھ سکے۔ عمران ملک جمعرات, اکتوبر 8, 2026 – 09: 30 Main image: کھیل jw id: gCYeDrdi type: video related nodes: عالمی تائیکوانڈو مقابلے میں چار میڈلز جیتنے والے سوات کے بہن بھائی خیبر پختونخوا کی دس سالہ وانیا جو تائیکوانڈو میں گولڈ میڈلسٹ ہیں تائیکوانڈو سٹار عائشہ ایاز کے لیے دو لاکھ روپے کا انعام ’سکول بھی پڑھو، تائیکوانڈو بھی کرو‘ SEO Title: والد کی ادھوری خواہش نے کشمور کے محمد عمر کو تائیکوانڈو چیمپیئن بنا دیا copyright: inner media: محمد عمر کے مطابق وہ تقریباً نو سے 10 سال سے تائیکوانڈو سے وابستہ ہیں اور 2023 سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں (عمران ملک/ انڈپینڈنٹ اردو) show related homepage: Show on Homepage



