76.7 F
Pakistan
Thursday, September 24, 2026
HomeTechnologyوائی فائی سست چل رہا ہے؟ مہنگا پیکج لینے سے پہلے یہ...

وائی فائی سست چل رہا ہے؟ مہنگا پیکج لینے سے پہلے یہ 5 آسان کام کریں

کیا آپ کا وائی فائی سست ہو گیا ہے اور انٹرنیٹ بار بار رک رہا ہے؟ اپنا مہنگا پلان تبدیل کرنے یا فوری طور پر نیا پیکج خریدنے کی جلدی ہرگز نہ کریں۔ اکثر مسائل معمولی وجوہات کی بنا پر ہوتے ہیں جنہیں گھر بیٹھے چند تکنیکی اقدامات کے ذریعے آسانی سے حل کیا جا سکتا ہے۔ آج کے دور میں گھر کا انٹرنیٹ آن لائن کام، پڑھائی، ویڈیو کالز اور تفریح کے لیے ضروری بن چکا ہے۔ لیکن کئی بار اچانک وائی فائی کی رفتار کم ہوجاتی ہے، ویڈیوز بار بار رکنے لگتی ہیں اور ویب سائٹس کھلنے میں وقت لینے لگتی ہیں۔ ایسی صورت میں اکثر لوگ فوراً انٹرنیٹ پیکیج یا پلان اپ گریڈ کرنے کا سوچتے ہیں، حالانکہ ہر بار مسئلہ انٹرنیٹ کمپنی یا پیکیج کا نہیں ہوتا۔ وائی فائی کی کم رفتار کی وجہ راؤٹر کی غلط جگہ، وائرلیس سگنل میں رکاوٹ، زیادہ ڈیوائسز کا منسلک ہونا یا راؤٹر کا پرانا سافٹ ویئر بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے مہنگا پلان لینے سے پہلے چند آسان اقدامات آزمانے سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔ یہاں پانچ موثر طریقے دیے گئے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کو نمایاں طور پر بہتر بنا سکتے ہیں۔ راؤٹر کو مناسب جگہ پر رکھیں سب سے پہلے اپنے راؤٹر کا مقام تبدیل کریں۔ اگر راؤٹر فرش پر، کسی الماری کے اندر یا گھر کے کسی بند کونے میں رکھا ہوا ہے تو اس کے سگنل کمزور ہو جاتے ہیں۔ بہتر ہے کہ اسے گھر کے وسط میں کھلی اور نسبتاً کسی اونچی جگہ پر رکھیں تاکہ سگنل پورے گھر میں یکساں طور پر پھیل سکیں۔ اس کے علاوہ راؤٹر کے اینٹینا کو ہمیشہ سیدھا رکھیں تاکہ کوریج بہترین رہے۔ 2. 4GHz اور 5GHz کا فرق سمجھیں دوسرا اہم قدم صحیح وائی فائی بینڈ کا انتخاب ہے۔ زیادہ تر ماڈرن راؤٹرز دو بینڈز یعنی 2. 4GHz اور 5GHz کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ 2. 4GHz بینڈ زیادہ رینج فراہم کرتا ہے لیکن رفتار کم ہوتی ہے، جبکہ 5GHz بینڈ کم رینج کے باوجود انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ اگر آپ راؤٹر کے قریب ہیں تو ہمیشہ 5GHz بینڈ ترجیحاً استعمال کریں۔ وائی فائی چینل تبدیل کرکے دیکھیں تیسرا قدم وائی فائی چینل کی سیٹنگ درست کرنا ہے۔ اگر آس پاس بہت سے وائی فائی نیٹ ورک موجود ہوں تو سگنلز ایک دوسرے میں مداخلت کرسکتے ہیں، خاص طور پر 2. 4GHz بینڈ میں۔ راؤٹر کی سیٹنگز میں چینل تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہو تو وائی فائی چینل کو آٹو سے ہٹا کر مینوئل کریں اور چینل 1، 6 یا 11 کا انتخاب کریں۔ اس سے اردگرد کے دوسرے وائی فائی نیٹ ورکس کی مداخلت کم ہوتی ہے اور کنکشن زیادہ مستحکم ہو جاتا ہے۔ راؤٹر کو کبھی کبھار ری اسٹارٹ کریں چوتھا اور انتہائی اہم اقدام راؤٹر کو ری اسٹارٹ کرنا ہے۔ راؤٹر کو مسلسل چلتے رہنے کے باعث بعض اوقات عارضی تکنیکی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ہفتے میں کم از کم ایک بار روٹر کو مکمل طور پر بند کر کے چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر دوبارہ آن کریں۔ اس عمل سے روٹر کی عارضی میموری اور کیشے صاف ہو جاتی ہے، جس سے اس کی کارکردگی اور رفتار بہتر ہوتی ہے۔ تاہم اسے ہفتے میں لازمی ایک بار بند کرنا ضروری نہیں، ضرورت محسوس ہونے پر ری اسٹارٹ کرنا کافی ہوسکتا ہے۔ راؤٹر کا فرم ویئر اپ ڈیٹ رکھیں پانچواں اور آخری قدم فرم ویئر اپ ڈیٹ کرنا اور غیر ضروری ڈیوائسز کا خاتمہ ہے۔ راؤٹر بنانے والی کمپنی وقتاً فوقتاً فرم ویئر اپ ڈیٹس جاری کرتی ہے، جن میں سیکیورٹی اور کارکردگی میں بہتری شامل ہوسکتی ہے۔ راؤٹر کی انتظامی سیٹنگز میں جاکر دیکھیں کہ کوئی نئی اپ ڈیٹ دستیاب ہے یا نہیں۔ اپنے راؤٹر کے ایڈمن پینل میں جا کر چیک کریں کہ آیا کوئی نیا سافٹ ویئر یا فرم ویئر اپ ڈیٹ دستیاب ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ، اپنے نیٹ ورک سے ان تمام ڈیوائسز کو ہٹا دیں جو اب زیر استعمال نہیں ہیں، کیونکہ پس منظر میں چلنے والی ڈاؤن لوڈنگز اور اضافی ڈیوائسز بینڈوتھ کو کم کر دیتی ہیں۔ اگر ان اقدامات کے بعد بھی انٹرنیٹ کی رفتار مسلسل کم رہے تو پھر مسئلہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی، لائن یا آپ کے موجودہ پیکیج سے متعلق ہوسکتا ہے۔ ایسی صورت میں اسپیڈ ٹیسٹ کرکے سروس فراہم کرنے والے سے رابطہ کرنا بہتر ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments