نئے صوبے بنانے کا شور ملک کے طول وعرض میں سنائی دے رہا ہے، صوبے بنیں گے انتظامی یونٹس بنیں گے یا ان دونوں میں سے کچھ نہیں بنے گا کوئی تیسرا چاند چڑھ جائے گا ا س حوالے سے حتمی طور پرکچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن کچھ نہ کچھ تو ضرور ہو گا آپ یہ نہ سمجھئے کہ آخری لمحے میں گائناکالوجسٹ یہ کہہ کر سب کو حیران کر دے گا کہ پیٹ خالی تھا بس ہوا تھی۔



