لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق بڑھتی ہوئی تشویش پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دوست اور سابق کپتان کو بہت یاد کرتے ہیں اور ان کی صحت کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔



