سعودی عرب کے سول ڈیفنس نے منگل کے روز مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت مغربی علاقوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو ممکنہ خطرے سے خبردار کیا۔ حکام نے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے، گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی۔



