فیصل آباد: معروف صنعت کار میاں ریحان کو قتل کردیا گیا تاہم سیف سٹی پراجیکٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کے باوجود پولیس اب تک قاتلوں کا سراغ نہ لگا سکی۔ تفصیلات کے مطابق معروف فیصل آباد میں صنعت کار میاں ریحان کو گاڑی چوری کرنے والے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔



