78.8 F
Pakistan
Wednesday, April 22, 2026
HomeEntertainmentمشہور ہوگیا کہ یہاں کی مٹی لگاؤ تو زخم ٹھیک ہوجاتا ہے،...

مشہور ہوگیا کہ یہاں کی مٹی لگاؤ تو زخم ٹھیک ہوجاتا ہے، لہٰذا گورنمنٹ نے اِس مقام کو بند کردیا،سب واپس آگئے میری بیگم نہ آئی، بس کو وقت پر جانا تھا چلی گئی

مصنف: ع۔غ۔ جانبازقسط: 12418-4-2014. .. .. . علی الصبح درود و سلام پڑھتے مسجد نبوی صلى الله عليه وسلم کی طرف کھینچتے چلے گئے۔ 3 نمازیں فجر، ظہر، عصر ادا کرنے کے بعد ہوٹل آئے۔ ہوٹل کی پچھلی گلی میں ایک پاکستانی ہوٹل سے مکسڈ ویجی ٹیبلزکا سالن اور 2بڑی بڑی جہازی سائز کی روٹیاں اور کولڈ ڈرنک لے کر وہیں پیٹ پوجا کی۔ کچھ دیر سستانے کے بعد پھر مسجد نبوی صلى الله عليه وسلم روانگی درود و سلام پڑھتے ہوئے اور مغرب اور عشاء کی نمازیں پڑھ کر واپسی ہوئی۔ 19-4-2014. .. .. . محمد رئیس نامی شخص جو کہ گائیڈ تھا، ہوٹل میں چکّر لگا کر لوگوں کو زیارت کے لیے جانے کے لیے تیار کرتا رہا۔ یہ سفر ایک بس کے ذریعے تھا۔ اُس نے اپنا موبائل نمبر دیا تاکہ اُس سے رابطہ کیا جاسکے۔ اگلے دن سب لوگ صبح 9 بجے بس میں سوار ہوگئے۔ گائیڈ محمد رئیس نے سفر کی دعا پڑھی پھر قرآن پاک کی تلاوت کی۔ بس پہلے مسجد قباء سے ہوتے ہوئے مسجدقِبلتین پھر مسجد علی جابر (حضور صلى الله عليه وسلم نے یہاں دو رکعت نماز ادا کی)۔ پھر جنت البقیع، 10 ہزار صحابہ کی قبریں، یہ عصر کی نماز کے بعد کھلا رہتا ہے صرف 1 گھنٹہ کے لیے اور فجر کی نماز کے بعد بھی 1گھنٹہ کھلا رہتا ہے۔ پھر بس گذری مسجد عُمر بن خطابؓ کے پاس سے، یہ مسجد علی المرتضیٰؓ (بند رہتی ہے)، مسجد عثمانؓ یہاں ان کی دردناک شہادت ہوئی (بند رہتی ہے)۔ شہادت کے وقت آپ اُس وقت قرآن کی تلاوت کر رہے تھے۔مسجد بلال، یہ مارکیٹ کے اوپر ہے، نماز کے وقت کھلی رہتی ہے۔ پھر آگئی وادی بطہان، یہ مشہور ہوگیا کہ یہاں کی مٹی لگاؤ تو زخم ٹھیک ہوجاتا ہے۔ لہٰذا گورنمنٹ نے اِس مقام کو بند کردیا۔ آگے آگئی مسجد جمعہ۔ یہاں رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے ہجرت کے بعد پہلا جمعہ پڑھا۔ مسجد قباء، حضور صلى الله عليه وسلم نے 3 دن تک اس کی تعمیر میں حصہ لیا۔ یہاں 2 نفل پڑھنے کاثواب عمرہ کرنے کے ثواب کے برابر ہے۔ یہاں بس 20 منٹ ٹھہری۔ سب مرد و زن بس سے اُتر کر مرد علیٰحدہ، عورتیں علیٰحدہ 2نفل نماز ادا کرنے کے لیے چلے گئے۔ پھر سب واپس آگئے۔ لیکن میری بیگم نہ آئی۔ بس کے پاس گئے وہاں بھی نہ ملی۔ بس کو وقت مقررّہ وقت پر جانا تھا چلی گئی۔ میں مسجد قبا کی طرف آکر اُدھر اُدھر اُسے تلاش کرنے لگا۔ تھوڑی دیر بعد وہ مل گئی۔ وہ دراصل دوسری عورتوں کے ساتھ مل کر نہ چلی لہٰذا بچھڑ گئی۔ پھر ہم مجبوراً ٹیکسی میں اپنے ہوٹل واپس آگئے۔ کھانا پاکستانی ہوٹل سے کھایا (بریانی)۔ دوپہر کو ریسٹ کیا۔ دن ڈھلے درود و سلام پڑھتے مسجد نبوی صلى الله عليه وسلم میں گئے اور وہاں عصر، مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کرنے کے بعد واپس آگئے۔ شام کا کھانا بھی پاکستانی ہوٹل میں کھایا۔ ایک کیمرہ لیا اور ایک موبائل لے کر اُس میں 35 ریال کی سم ڈلوائی۔20-4-2014. .. .. . اگلے دن پھر اُسی زیارتوں والی بس میں جا سوار ہوئے۔ اُسی طرح سفر کی دعا، تلاوت قرآن پاک پھر درود شریف پڑھتے گئے۔ پہلے جنت البقیع جو یہاں دفن ہیں اُن کو قبر کا عذاب نہیں۔ اور مسجد اجابہ پھر مسجد غمامہ (یہاں رسول کریم صلى الله عليه وسلم نے بارش کی دعا، دعا قبول اور 8 دن بارش ہوتی رہی)۔ مسجد بلال مارکیٹ کے اوپر یہ نماز کے وقت کھلتی ہے۔مسجد جمعہ، پہلا جمعہ یہاں پڑھا گیا اور جمعہ فرض ہوا۔ مسجد قباء، تین دن کے اندر مسجد تعمیر ہوئی۔ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم خود اس کی تعمیر میں شریک ہوئے۔ یہاں 2 رکعت نماز پڑھنے کا ثواب عمرہ کرنے کے برابر ہے۔ ترکی نے یہاں 500 سال تک حکومت کی۔ یہاں پر انہوں نے چھوٹی چھوٹی مساجد بنوائیں۔ مسجد قبلتین. .. .. . یہاں قبلہ کا رُخ تبدیل ہوا۔ 17 مہینے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھتے رہے۔ دو رکعت نماز ہو چکی کہ آیت نازل ہوئی۔ باقی نماز کی 2 رکعتیں رُخ پھیر کر بیت اللہ شریف کی طرف رُخ کر کے نماز ادا کی۔جبل اُحد. .. .. . جنتی پہاڑ ہے۔ یہاں کھجوروں کی مارکیٹ میں گئے۔ (جاری ہے)نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ مشاہد حسین نے محفل کا اختتام کرنا چاہا،صدر مملکت پرویزمشرف نے مداخلت کرتے ہوئے کہا ”رانا امیر کو سوال کرنے دیں“یہ انکشاف دھماکہ خیز تھا

Read full story on Daily Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments