لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر دفتر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ویسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وحدت ایگلٹس کرکٹ کلب کے بانی، مرحوم سید توقیر علی شاہ کی کرکٹ کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں انہیں بعد از وفات لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔



