70.8 F
Pakistan
Monday, April 27, 2026
HomeLifestyleمانچسٹر سے سوات تک: خاتون بائیکر کا 36 دنوں پر محیط منفرد...

مانچسٹر سے سوات تک: خاتون بائیکر کا 36 دنوں پر محیط منفرد سفر

برطانیہ کے شہر مانچسٹر سے موٹر بائیک پر سفر شروع کرنے والی پاکستانی نژاد خاتون بائیکر گل افشاں طارق نے اکیلے موٹر بائیک پر 36 دنوں میں مختلف ممالک کا سفر طے کر کے پاکستان کے علاقے سوات پہنچ کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ انڈپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے گل افشاں طارق نے بتایا کہ انہوں نے 11 مارچ کو اپنے سفر کا آغاز کیا۔ گل افشاں نے بتایا کہ ’میں مانچسٹر سے نکلی اور مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک سے ہوتی ہوئی اکیلے پاکستان پہنچی۔ میری ساڑھے تین سالہ بیٹی اور شوہر ہوائی جہاز کے ذریعے پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے تھے۔‘ انہوں نے بتایا کہ ان کے اس سفر کا مقصد ’ویلز فار فریڈم‘ کا پیغام دینا تھا، جس کے ذریعے وہ خواتین کو خودمختاری اور اعتماد کے ساتھ سفر کرنے کی ترغیب دینا چاہتی ہیں۔ گل افشاں کے مطابق ان کا یہ سفر مجموعی طور پر 36 دنوں پر مشتمل تھا، جس کا اختتام لاہور میں ہوا۔ اس دوران وہ فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یونان، ترکی اور پھر پاکستان پہنچیں۔ اپنے سفر کے یادگار لمحات بیان کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں: ’اگرچہ پورے سفر میں کئی یادگار لمحات تھے، لیکن ایک واقعہ میں کبھی نہیں بھول سکتی۔ ترکی کے پہاڑی علاقے سے گزرتے ہوئے شدید طوفان تھا، اسی دوران ایک باز میرے بہت قریب، آنکھوں کی سطح پر سے گزرا۔ اس لمحے نے مجھے اللہ کی قدرت کا شدت سے احساس دلایا۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) گل افشاں نے اپنے سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خطے میں کشیدگی اور جنگ کے خدشات کے باعث صورت حال غیر یقینی تھی، خاص طور پر ایران سے گزرنے کے حوالے سے وہ فکرمند رہیں۔ ’میں ہر رات خبریں دیکھتی تھی کہ حالات کب بہتر ہوں گے، کیونکہ مجھے ایران سے گزرنا تھا۔ اس کے علاوہ کچھ مقامات پر مجھے پیڑول بھی دگنی قیمت پر خریدنا پڑا، جس سے مالی مشکلات بھی پیش آئیں۔‘ تمام تر چیلنجز کے باوجود وہ اپنے سفر کو جاری رکھتی رہیں اور بالآخر اپنی منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔ اپنے پیغام میں گل افشاں طارق کا کہنا تھا: ’میرا یہی پیغام ہے کہ اگر ہم باہمت ہوں اور اپنے مقصد پر توجہ مرکوز رکھیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں۔ اگر میں یہ سفر کر سکتی ہوں تو دیگر خواتین بھی اپنے خواب پورے کر سکتی ہیں۔‘ پاکستان برطانیہ مانچسٹر سوات بائیک خواتین گل افشاں کے مطابق ان کا یہ سفر مجموعی طور پر 36 دنوں پر مشتمل تھا، جس کا اختتام لاہور میں ہوا۔ اس دوران وہ فرانس، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، یونان، ترکی اور پھر پاکستان پہنچیں۔ وقار احمد سواتی سوموار, اپریل 27, 2026 – 06: 15 Main image:

انڈپنڈنٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے گل افشاں طارق نے بتایا کہ انہوں نے 11 مارچ کو اپنے سفر کا آغاز کیا(انڈپینڈنٹ اردو)

خواتین jw id: 16O5iaMs type: video related nodes: امریکہ: ویڈیو گیم میں مصروف 91 سالہ خاتون نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں آسٹریلیا کی 125 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون فوجی سربراہ آرٹیمس 2: خاتون خلا باز کرسٹینا کوک کون سے ریکارڈ رکھتی ہیں؟ آرٹیمس 2: خاتون اور سیاہ فام بردار پہلا چاند مشن SEO Title: مانچسٹر سے سوات تک: خاتون بائیکر کا 36 دنوں پر محیط منفرد سفر copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments