75.4 F
Pakistan
Tuesday, June 23, 2026
HomePoliticsلبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکہ، ایران مذاکرات کو تقریباً ناکام بنا...

لبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکہ، ایران مذاکرات کو تقریباً ناکام بنا دیا تھا: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پیر کو کہا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کو تقریباً ناکام بنا دیا تھا۔ انہوں نے یہ بات العربیہ ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ مفاہمتی یادداشت اور مذاکرات میں آنے والی رکاوٹوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اسحاق ڈار نے کہا کہ اب امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں شروع ہو گئے ہیں، جن کا مقصد حال ہی میں طے پانے والے مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مختلف ورکنگ گروپس جوہری امور، پابندیوں، منجمد اثاثوں اور لبنان سے متعلق معاملات پر کام کر رہے ہیں۔ بقول اسحاق ڈار: ’سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگن سٹاک میں جو بات چیت اب شروع ہو رہی ہے، وہ چند دن پہلے شروع ہو سکتی تھی، لیکن لبنان پر اسرائیلی حملے نے سب کچھ متاثر کیا اور روک دیا۔‘ انہوں نے حالیہ امریکی، ایرانی مفاہمتی یادداشت کو مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک قابلِ اعتماد فریم ورک قرار دیتے ہوئے کہا: ’یہ ایک بہت سوچی سمجھی دستاویز ہے، جو دونوں فریقوں کے لیے قابلِ قبول ہے۔ کسی کو بھی اس پر دستخط کرنے والے فریقین کی نیت پر شک نہیں کرنا چاہیے۔‘ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) وزیر خارجہ نے بتایا کہ مذاکرات کاروں کو بعض معاملات پر 30 دن میں نتیجہ اخذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ مجموعی معاہدہ 60 دن میں مکمل ہونے کی توقع ہے، جس میں باہمی رضامندی سے توسیع بھی ہو سکتی ہے۔ بقول اسحاق ڈار: ’ہم نے پہلے ہی اس امن کے فوائد دیکھے ہیں۔ توانائی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اور جہازوں کی آمدورفت دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔‘ وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’آبنائے ہرمز کو 28 فروری سے پہلے کی حالت میں بحال کیا جائے، یعنی کوئی فیس یا ٹول نہ ہو۔‘ امریکہ ایران اسحاق ڈار العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی نائب وزیراعظم نے حالیہ امریکی، ایرانی مفاہمتی یادداشت کو مستقبل کے مذاکرات کے لیے ایک قابلِ اعتماد فریم ورک قرار دیا۔ انڈپینڈنٹ اردو منگل, جون 23, 2026 – 12: 00 Main image:

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 22 جون 2026 کو العربیہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران (العربیہ)

پاکستان type: news related nodes: مذاکرات کی کامیابی کا انحصار طے شدہ ذمہ داریوں پر عمل درآمد ہے: ایرانی صدر امریکہ – ایران مذاکرات میں ’حوصلہ افزا پیش رفت‘ امریکی پابندی ختم، ایران 60 دن کے لیے تیل فروخت کر سکے گا امریکہ-ایران معاہدہ اور پاکستان کا اصل کردار SEO Title: لبنان پر اسرائیلی حملوں نے امریکہ، ایران مذاکرات کو تقریباً ناکام بنا دیا تھا: اسحاق ڈار copyright: show related homepage: Show on Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments