لاہور میں جاری تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 میں مختلف کمپنیوں نے نئی گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کی ہیں۔ جن میں چینی کمپنی بی وائے ڈی نے مقامی طور پر تیار کی گئی سی لائن (SEALION) 6 متعارف کرائی جبکہ سوزوکی نے ہائیبرڈ فرونکس (Fronx) ہائیبرڈ ایکس یو وی نمائش کے لیے پیش کر دی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی گاڑیوں کا یہ میلہ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ مینوفیکچررز کی جانب سے سجایا گیا ہے۔ نمائش کا مقصد آٹو انڈسٹری کو پاکستان میں فورغ دینے کے ساتھ غیر ملکی کمپنیوں کو یہاں سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا ہے۔ اس حوالے سے حکومت الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو خصوصی سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کر چکی ہے تاہم قومی آٹو پالیسی کا سب کو اب بھی انتظار ہے۔ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں فروخت کرنے والی چینی کمپنی بی وائے ڈی کے مارکیٹنگ مینجر حمزہ علی نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ ’بی وائے ڈی نے اس پہلے بہت سی الیکٹرک گاڑیاں فروخت کی ہیں۔ لیکن یہ پہلی بار سی لائن 6 پیش کی جارہی ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کے تحت یہ ایک فل چارجنگ یا پیٹرول ٹینک فل کرانے پر 11 سو کلو میٹر تک فاصلہ طے کرے گی۔ ’یہ 1. 5 یعنی 1500 سی سی ٹربو انجن کے ساتھ ہائبرڈ الیکٹرک نظام کی حامل ہے۔ اس کے علاوہ روڑ گرپ اور آٹو میٹک فنگشنز آرٹیفشل ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کریں گے۔ اس کی سیٹیں بھی ایکسٹرا آرام دہ رکھی گئی ہیں۔ اس کی تیاری جلد پاکستان میں شروع ہوجائے گی۔ الیکٹرک گاڑیاں 23 فروری، 2024 کو ٹورنس، کیلیفورنیا میں ایک شاپنگ مال پارکنگ میں فاسٹ چارجر کا استعمال کر رہی ہے (پیٹرک ٹی فالن/ اے ایف پی) بی وائی ڈی سی لائن 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی گاڑی بنے گی اور اس کی پیداوار 2026 کی چوتھی سہ ماہی میں شروع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ مبصرین کے مطابق گاڑیوں کی یہ پوری رینج پاکستانی مارکیٹ پر چینی کمپنیوں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جو اس کے نیو انرجی (New Energy) پورٹ فولیو کی وسعت اور صارفین کے لیے روایتی انجنوں سے ہٹ کر دستیاب بڑھتے ہوئے انتخاب کو نمایاں کرتی ہے۔ بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان (Lei Jian) نے کہا: ’پاکستان نے نیو انرجی موبلٹی کے لیے مضبوط صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور مارکیٹ میں ہمارے داخلے کے بعد بی وائی ڈی کو ملنے والے ردعمل نے ملک کے بارے میں ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔‘ ’پاکستان آٹو پارٹس شو (PAPS) ہمیں نہ صرف اپنی موجودہ ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی وسعت دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ یہ بھی بتاتا ہے کہ ہم مستقبل میں کس سمت جا رہے ہیں۔ بی وائی ڈی سی لائن 6 کی مجوزہ مقامی سمبلنگ پاکستان میں ہماری طویل المدتی موجودگی قائم کرنے اور ملک کو نئی توانائی پر مبنی نقل و حمل کی جانب منتقل کرنے میں معاونت کا ایک اہم قدم ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) مارکیٹنگ مینجر حمزہ علی نے بتایا: ’بی وائے ڈی کی یہ پہلی گاڑی ہوگی جو دیگر کمپنیوں کی ایس یو ویز سے کم قیمت اور اعلی ٹیکنالوجی رکھنے والی مقامی تیار ہونے والی گاڑی ہو گی۔ اس کا پلانٹ جلد ہی کام کرنا شروع کر دے گا جب گاڑیاں دینا شروع کریں گے تو قیمت کا اعلان بھی تب ہی کیا جائے گا۔‘ سوزوکی کمپنی کے ڈویژنل مارکیٹنگ ہیڈ معروف سلیم نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’سوزوکی نے فرونکس Fronx گاڑی کا نیا ماڈل متعارف کرایا ہے جو سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان کا ویرینٹ ہے اسے نئی کیٹگری ایکس یو وی کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں ایڈاس ٹیکنالوجی ہے جس کا مطلب ایڈوانس ڈرائیونگ اسسٹنس سسٹم ہے جو ڈرائیور کی مدد کرتے ہیں۔ ’مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر سوزوکی نے بھی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ گاڑی متعارف کرائی ہے۔ اس کی قیمت بھی مناسب 68 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔ جو اس نوعیت کی گاڑیوں میں کافی مناسب سمجھی جا رہی ہے۔‘ آٹو شو میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ لاہور کے شہری موسی رضا نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’پاکستان میں نئی گاڑیاں آنے سے مقابلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جاپانی اور جرمن گاڑیاں مہنگی ہونے کی وجہ سے ہر ایک کی پہنچ میں نہیں تھیں۔ لیکن چینی کمپنیوں کے آنے سے ٹیکنالوجی کے ساتھ قیمتوں میں بھی بہت فرق آیا ہے۔ ان گاڑیوں میں بھی جدید ترین فیوچرز موجود ہیں جس سے مارکیٹ میں کافی بہتری آئی ہے۔ نہ صرف لوگوں کو نئی نئی گاڑیاں چلانے کا موقع مل رہا ہے بلکہ ملکی معیشت اور کاروبار بھی بہتر ہو رہے ہیں۔‘ بی وائی ڈی پاکستان – میگا موٹر کمپنی کے نائب صدر برائے سیلز و سٹریٹجی، دانش خالق نے کہا: ’گذشتہ دو برسوں میں پاکستان کی موبلٹی مارکیٹ نے ہمیں دکھایا ہے کہ صارفین نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے اور دنیا بھر میں دستیاب جدید سہولتوں کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘ نئے گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے کمپنیاں نئی نئی مراعات کا اعلام بھی کر رہی ہیں۔ نمائش کے دوران بی وائی ڈی پویلین پر بک کی جانے والی تمام گاڑیوں کے آرڈرز کے ساتھ کپمنی کا کہنا ہے کہ پہلے سال کی مفت سروس فراہم کی جائے گی، تاہم اس پر متعلقہ شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔ WhatsApp Image 2026-09-19 at 1. 28. 05 PM. jpeg نئے ٹریکٹر ماڈل ادھر، الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ (AGTL) نے پاکستان آٹو شو میں اپنے نیو ہالینڈ ٹریکٹر پورٹ فولیو میں دو نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں، جن میں این ایچ 750 (NH 750)، 75 ہارس پاور کا ٹریکٹر، اور این ایچ 85-56 (NH 85-56)، 85 ہارس پاور فور وہیل ڈرائیو (4WD) ٹریکٹر شامل ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ نئے ماڈلز پاکستان کی بدلتی ہوئی زرعی، تجارتی اور تعمیراتی ضروریات کے لیے میکانائزیشن کے حل کو وسعت دینے پر اس کی توجہ کی عکاسی کرتے ہیں، اور کسانوں و کاروباری اداروں کو روایتی زرعی سرگرمیوں سے آگے بڑھ کر زیادہ ہمہ جہت اور متنوع استعمال کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین شیکر نے کہا: ’پاکستان میں پیداواری صلاحیت، کارکردگی اور مختلف کاموں کی بروقت تکمیل بہتر بنانے کے لیے زرعی مشینری کا استعمال نہایت اہم ہے۔ آج ٹریکٹرز صرف کاشت کاری کے لیے ہی نہیں بلکہ تجارتی اور دیگر متعلقہ شعبوں میں بھی بڑھتے ہوئے استعمال کے لیے درکار ہیں۔‘ لاہور آٹو شو آٹو انڈسٹری چینی کمپنی الیکٹرک کار لاہور آٹو شو: بی وائے ڈی نے مقامی تیار الیکٹرک ایس یو وی جبکہ سوزوکی نے ایکس یو وی ہائبرڈ متعارف کرا دی۔ ارشد چوہدری اتوار, ستمبر 20, 2026 – 08: 45 Main image:
بی وائی ڈی سی لائن 6 پاکستان میں بی وائی ڈی کی پہلی مقامی طور پر اسمبل کی جانے والی گاڑی بنے گی (بی وائی ڈی)
ٹرینڈنگ jw id: DdttHSpU type: video related nodes: لاہور آٹو شو میں 1974 ماڈل کی سکوں سے سجی ’کوئن کار‘ کی انٹری نئی آٹو پالیسی کا گاڑیوں کی قیمت پر اثر پڑے گا؟ لاہور: آٹو سروس سٹیشن کا ری سائیکلنگ پلانٹ پانی کیسے صاف کرتا ہے؟ لاہور آٹو شو: سوزوکی ایف ایکس سے نسان جی ٹی آر تک کی نمائش SEO Title: لاہور آٹو شو میں چینی کار کمپنیوں کی بھرمار، پاکستانی مارکیٹ پر اعتماد کی عکاس copyright: show related homepage: Hide from Homepage



