امریکہ اور ایران میں جنگ کے تناظر میں مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی لائیو اپ ڈیٹس فیلڈ مارشل کا آیت اللہ کے لیے خصوصی خط لے کر تہران آیا ہوں: محسن نقوی پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتے کی شب تہران پہنچنے کے بعد کہا کہ وہ موجودہ صورت حال کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی خط اور وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر تہران پہنچے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے ایرنا نے وزارت داخلہ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تہران آمد کے بعد محسن نقوی نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’آیت اللہ مجتبیٰ خمنہ ای کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خط لے کر آیا ہوں۔‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف کا پیغام بھی لائے ہیں۔ ’میرے خیال میں یہ بہت اہم پیغام ہے۔ مجھے امید ہے کہ صورت حال جلد بہتر ہو جائے گی۔‘ قبل ازیں محسن نقوی نے ہفتے کی رات ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی۔ پاکستانی وزیر داخلہ سے ملاقات کے بعد اسکندر مومنی نے کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑا ملک ہے اور ہماری ایک مشترکہ مذہبی اور ثقافتی تاریخ ہے اور ہماری آپس میں بہت سی چیزیں مشترک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا دوست، بھائی اور پڑوسی ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملہ کرنے والے دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیے: امریکی فوج اے ایف پی کے مطابق امریکی فوج نے ہفتے کی رات کہا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے والے دو ایرانی حملہ آور ڈرونز مار گرائے ہیں۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) یہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں نئے سرے سے اضافے کے بعد متحارب افواج کے درمیان تازہ ترین جھڑپ ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ ’آج اس سے قبل، مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج نے دو ایرانی ون وے حملہ آور ڈرونز کو مار گرایا جنہوں نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی سمندری ٹریفک کو خطرے میں ڈال دیا تھ ’امریکی افواج ایرانی جارحیت کے خلاف دفاع کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے مستعد اور تیار ہیں۔‘ محسن نقوی تہران ڈرون حملہ امریکی فوج پاکستان کے وزیر داخلہ نے ایرانی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ’ میرے خیال میں یہ بہت اہم پیغام ہے۔ مجھے امید ہے کہ صورت حال جلد بہتر ہو جائے گی۔‘ انڈپینڈنٹ اردو اتوار, جون 7, 2026 – 09: 30 Main image:
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ہفتے کو تہران میں میڈیا سے بات چیت کر رہے ہیں (ایرنا)
ایشیا type: news related nodes: کویت اور بحرین پر ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہیں: پاکستان آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایران کو ادائیگی پر امریکہ کی وارننگ سینٹ کام کا ایران کو آبنائے ہرمز میں کارروائی پر انتباہ سعودی عرب کی بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت SEO Title: فیلڈ مارشل کا آیت اللہ کے لیے خصوصی خط لے کر تہران آیا ہوں: محسن نقوی copyright: show related homepage: Hide from Homepage



