مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔ جمعے کو ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 32 کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر نے آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 2-4 سے شکست دی۔ مقررہ وقت اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 1-1 سے برابر تھیں، تاہم پنیلٹیز میں مصری کھلاڑیوں نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کامیابی اپنے نام کر لی۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) اس فتح کے ساتھ مصر نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتا۔ مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح فلسطینی اور مصری عوام کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ کامیابی مصری عوام اور فلسطینی عوام کے نام کرتا ہوں، جو باوقار اور قابلِ احترام لوگ ہیں۔‘ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ فتح مصری عوام اور تمام عرب دنیا کے نام کرتے ہیں۔ فتح کے بعد حسام حسن مصری اور فلسطینی پرچم اٹھائے میدان میں آئے، جبکہ مصری کھلاڑیوں نے اجتماعی طور پر سجدہ شکر بھی ادا کیا۔ مصر ورلڈ کپ فٹ بال 2026 آسٹریلیا فلسطین مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف تاریخی کامیابی فلسطینی عوام کے نام کر دی۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, جولائی 4, 2026 – 21: 15 Main image:
تین جولائی، 2026 کی اس تصویر میں مصری فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ حسام حسن آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فتح کے بعد فسلطینی اور مصری پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(اے ایف پی)
فٹ بال jw id: SMN2NaAj type: video related nodes: اسرائیل 1967 کی سرحدی بنیادوں پر فلسطین کو تسلیم کرے تو سکیورٹی بلاک کا حصہ بن سکتا ہے: ترک وزیر خارجہ فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہم معاہدے پر کوئی لچک نہیں: پاکستان بیشتر ملکوں میں آج عید الاضحیٰ، پاکستان کا فلسطین اور کشمیر سے اظہار یکجہتی غزہ: گڑیا بنا کر بچوں میں خوشیاں بانٹتی فلسطینی معلمہ SEO Title: فٹ بال ورلڈ کپ 2026: مصری کوچ نے آسٹریلیا کے خلاف فتح فلسطینی عوام کے نام کر دی copyright: show related homepage: Hide from Homepage



