72.9 F
Pakistan
Thursday, September 10, 2026
HomeTechnologyفون کو الٹا رکھنا چاہیے یا سیدھا؟ بڑے نقصان سے بچنے کے...

فون کو الٹا رکھنا چاہیے یا سیدھا؟ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے جاننا ضروری ہے

روزمرہ زندگی میں دفتر، کیفے یا گھر میں, یا کھانا کھاتے وقت ہم اکثر اپنا اسمارٹ فون میز پر رکھ دیتے ہیں۔ بیشتر لوگ فون کی اسکرین اوپر کی جانب رکھتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اسکرین نیچے یعنی الٹا کرکے رکھنے کے عادی ہوتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک معمولی سی عادت محسوس ہوتی ہے، لیکن فون کو صحیح یا غلط طریقے سے رکھنے کے ہماری پرائیویسی، بیٹری اور کیمرے کے لینس پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جب اسمارٹ فون کو اسکرین اوپر کرکے رکھا جاتا ہے تو ہر نیا میسج، سوشل میڈیا الرٹ یا نوٹیفکیشن آنے پر اسکرین بار بار روشن ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف کام کے دوران یکسوئی متاثر ہوتی ہے بلکہ پاس بیٹھے افراد بھی آپ کے ذاتی پیغام، بینک الرٹ یا دیگر معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے برعکس اسکرین نیچے کرکے رکھنے سے پرائیویسی محفوظ رہتی ہے اور بار بار کی روشنی سے ذہن بھی بھٹکنے سے بچ جاتا ہے۔ جدید اسمارٹ فونز، خصوصاً آئی فون کی اسکرین نیچے رکھنے کا ایک اور ممکنہ فائدہ کیمرے سے متعلق ہے۔ جدید اور مہنگے اسمارٹ فونز میں کیمرا عموماً فون کی پشت سے کچھ باہر نکلا ہوتا ہے۔ اگر فون کو اسکرین اوپر کرکے کسی سخت یا کھردری سطح پر رکھا جائے تو اس کا وزن ابھرے ہوئے کیمرا ماڈیول پر پڑ سکتا ہے اور لینس پر باریک خراشیں پڑ سکتی ہیں جس سے کیمرے کا رزلٹ ہمیشہ کے لیے دھندلا ہو سکتا ہے۔ لہٰذا فون کو الٹا رکھنے سے نازک کیمرا محفوظ رہتا ہے اور براہِ راست میز کی سطح سے نہیں ٹکراتا۔ ٹیکنالوجی کے لحاظ سے بھی فون الٹا رکھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ کچھ جدید اسمارٹ فونز، خصوصاً آئی فون میں، اسکرین نیچے رکھے جانے کی حالت کو پہچاننے کے لیے سینسرز اور سافٹ ویئر استعمال کیے جاتے ہیں۔ فیس ڈاؤن ہونے کی صورت میں بعض حالات میں آنے والے نوٹیفکیشن پر اسکرین روشن نہ ہونے کی وجہ سے غیر ضروری ڈسپلے ایکٹیویشن کم ہو سکتی ہے۔ اس سے توجہ برقرار رکھنے میں مدد تو ملتی ہی ہے اس کے ساتھ کچھ حالات میں بیٹری کی بچت بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ فون کو اوپر اسکرین کرکے رکھتے ہیں اور اب فون کو الٹا رکھنے کی عادت اپنانا چاہتے ہیں تو اسکرین کو نقصان سے بچانے کے لیے چند تدابیر ضروری ہیں۔ فون کی اسکرین پر ہمیشہ اچھی کوالٹی کا ٹمپرڈ گلاس لگا ہونا چاہیے اور ایسے کور کا استعمال کرنا چاہیے جس کے کنارے اسکرین کی سطح سے تھوڑے اونچے ہوں۔ اس سے فون کا ڈسپلے میز کی سطح سے چھوئے بغیر مکمل طور پر محفوظ رہتا ہے۔ یوں فون کو الٹا یا سیدھا رکھنے کا فیصلہ صرف عادت کا معاملہ نہیں بلکہ حفاظت کا بھی ہے۔ اس لیے آپ اپنا پسندیدہ طریقہ فون کے استعمال کی جگہ اور اس کی حفاظت کے انتظامات کو دیکھتے ہوئے منتخب کرنا ہے۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments