76.7 F
Pakistan
Tuesday, July 7, 2026
HomeTechnologyفولڈنگ آئی فون شدید تاخیر کا شکار: رپورٹ

فولڈنگ آئی فون شدید تاخیر کا شکار: رپورٹ

ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی کے طویل انتظار کیے جانے والے فولڈنگ آئی فون کو شدید تاخیر کا سامنا ہے۔ یہ آئی فون، جو سام سنگ کے پہلے فولڈ ایبل سمارٹ فون متعارف کرانے کے سات سال بعد سامنے آئے گا، توقع ہے ستمبر میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم سپلائی چین کے مسائل کے باعث ممکن ہے زیادہ تر صارفین اسے 2027 تک حاصل نہ کر سکیں۔ اس فون کو مبینہ طور پر ’آئی فون الٹرا‘ کہا جا رہا ہے اور توقع ہے اس میں 5. 5 انچ کا بیرونی ڈسپلے اور مکمل کھلنے پر 7. 8 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔ یہ فون ممکنہ طور پر بہت زیادہ قیمت کے ساتھ آئے گا، جو 2, 300 سے 2, 500 امریکی ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے، جس سے یہ مارکیٹ کا سب سے مہنگا آئی فون بن جائے گا۔ معروف صنعتی تجزیہ کار منگ چی کو کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق سٹاک کی کمی کے باعث اعلان اور باقاعدہ فروخت کے آغاز کے درمیان تاخیر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے لکھا ’اس کی (تیسری سہ ماہی کی انوینٹری) کے نقطہ نظر سے فولڈ ایبل آئی فون ممکنہ طور پر 2017 کے آئی فون ایکس کی طرح ہوگا: اسے دیگر نئے ماڈلز کے ساتھ ہی اعلان کیا جا سکتا ہے لیکن پری آرڈرز اور باقاعدہ فروخت بعد میں شروع ہوں گی۔‘ ’اس کا مطلب ہے جیسے ہی پری آرڈرز شروع ہوں گے، فولڈ ایبل آئی فون فوراً فروخت ہو سکتا ہے اور ڈیلیوری کا وقت تیزی سے چار سے چھ ہفتے یا اس سے زیادہ تک بڑھ سکتا ہے اور دسمبر تک اسی سطح پر رہ سکتا ہے۔‘ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) آئی فون الٹرا کو ایپل کی سالانہ پروڈکٹ نمائش میں کیپرٹینو، کیلی فورنیا میں پیش کیا جائے گا، جہاں آئی فون 18 کی نئی سیریز بھی متعارف کرائی جائے گی۔ گذشتہ ماہ سامنے آنے والی ایک بڑی لیک میں آئی فون 18 پرو کی ممکنہ شکل ظاہر ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا، جس میں تصاویر، فائلیں اور پرزہ جات کی فہرستیں شامل تھیں، جو ایپل کے سپلائر ٹاٹا الیکٹرانکس پر سائبر حملے کے بعد ڈارک ویب پر شیئر کی گئیں۔ دی انڈپینڈنٹ نے ان لیکس اور مبینہ تاخیر کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ایپل سے رابطہ کیا ہے، تاہم کمپنی عام طور پر غیر جاری شدہ مصنوعات پر تبصرہ نہیں کرتی۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اس سے قبل اپنے دیگر آلات میں بھی عالمی سطح پر میموری چپ کی کمی کے باعث سپلائی مسائل کی تصدیق کی ہے، جو مصنوعی ذہانت کمپنیوں کی جانب سے ریم کی بے مثال طلب کی وجہ سے پیدا ہوئے۔ یہ نئے سی ای او جان ٹرنس کے لیے ابتدائی بڑے امتحانات میں سے ایک ہو گا، جو اس سال کمپنی کے 4. 5 کھرب ڈالر کے ادارے کی قیادت ٹم کک سے سنبھالیں گے۔ ایپل آئی فون توقع ہے فولڈ ایبل ’آئی فون الٹرا‘ میں 5. 5 انچ کا بیرونی ڈسپلے اور مکمل کھلنے پر 7. 8 انچ کا ڈسپلے ہو گا۔ انتھونی کتھبرٹسن سوموار, جولائی 6, 2026 – 18: 15 Main image:

فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت 2, 300 سے 2, 500 ڈالر کے درمیان ہو سکتی ہے (ایپل ٹریک/یوٹیوب)

ٹیکنالوجی type: news related nodes: آئی فونز میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈاکٹرز ایپل نے قیمتوں پر ہاتھ کھڑے کر دیے، آئی پیڈ اور میک بک مہنگے ایپل پہننے والی اے آئی پِن پر کام کر رہا ہے: رپورٹ ٹاٹا کمپنی انڈیا میں آئی فون بنائے گی SEO Title: فولڈنگ آئی فون شدید تاخیر کا شکار: رپورٹ copyright: IndependentEnglish origin url: https: //www. the-independent. com/tech/iphone-ultra-fold-delay-launch-apple-b3009641. html show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments