65.7 F
Pakistan
Thursday, September 17, 2026
HomeSportsفلسطینیوں سے اظہاِر یکجہتی؛ پاکستان 'چیس اولمپیاڈ' میں اسرائیل کے خلاف میچ...

فلسطینیوں سے اظہاِر یکجہتی؛ پاکستان ‘چیس اولمپیاڈ’ میں اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ

ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری ’فائیڈ چیس اولمپیاڈ 2026‘ کے پہلے راؤنڈ میں میں پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ فائیڈ چیس اولمپیاڈ کا رواں ایڈیشن ازبکستان میں ہو رہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 203 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 15 ستمبر کو ہوئی جبکہ 16 ستمبر سے باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوا ہے۔ اولمپیاڈ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کا مقابلہ طے تھا، تاہم پاکستان نے اس میچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر ذیشان علی نقوی نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں واضح پالیسی رکھتا ہے، اس لیے حکومتی پالیسی کے تحت اسرائیل کے خلاف میچ نہیں کھیلا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسرائیل کے خلاف مقررہ مقابلے میں شریک نہیں ہوا۔ فائیڈ چیس اولمپیاڈ ہر دو سال بعد منعقد ہونے والا شطرنج کا سب سے بڑا عالمی ٹیم ٹورنامنٹ ہے۔ رواں سال ازبکستان میں اس کا 46واں ایڈیشن منعقد ہو رہا ہے۔ ان بین الاقوامی شطرنج مقابلوں میں ٹیموں کے درمیان میچز ’سوئس سسٹم‘ کے تحت ترتیب دیے جاتے ہیں، قرعہ اندازی کے نتیجے میں سامنے آنے والی ترتیب کے تحت مختلف راؤنڈز میں شریک ٹیموں کے درمیان مقابلے کرائے جاتے ہیں۔ تاہم ماضی میں بھی مسلم ممالک کی ٹیموں نے اسرائیل کے ساتھ میچ طے پانے کی صورت میں بائیکاٹ کیا ہے۔ اس سے قبل 2024 میں ہنگری میں منعقدہ چیس اولمپیاڈ کے دوران بنگلادیش اور ایران کے کھلاڑیوں نے اسرائیل کے خلاف مقابلوں کا بائیکاٹ کیا تھا۔ رواں سال جنوری 2026 میں فائیڈ نے اولمپیاڈ میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے پر ایران کی چیس فیڈریشن پر 25 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا اور ادائیگی نہ کرنے پر پابندی عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments