میرے والد نے 1950 کی دہائی میں پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس دور میں اداروں میں بہت اچھا اور مؤثر سیفٹی نیٹ یعنی سماجی بہبود اور فلاح کا نظام موجود تھا۔ ایک مناسب تنخواہ کے ساتھ گریجویٹی، پراویڈنٹ فنڈ اور پنشن کے علاوہ علاج معالجے کی سہولیات بھی دستیاب تھیں۔ یہی وجہ



