89.2 F
Pakistan
Thursday, July 30, 2026
HomeSportsعماد بٹ کی چھٹی۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے کپتان کے نام...

عماد بٹ کی چھٹی۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عماد بٹ کی چھٹی۔۔۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ کپ سے قبل عماد بٹ کو پاکستان ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹادیا اور ابوبکر کو پاکستان ہاکی ٹیم کا نیا کپتان مقرر کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ابوبکر آنے والے بین الاقوامی مقابلوں میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یہ فیصلہ کیا ہے ، پی ایچ ایف کے مطابق عماد شکیل بٹ بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کی تقریروں پر سٹہ کھیلنے والا وائٹ ہاؤس اہلکار کی نوکری ختم پی ایچ ایف نے اس اُمید کا اظہار کیا ہے کہ ابو بکر کی قیادت میں، سینئر کھلاڑیوں کے تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی بدولت، ٹیم ایک متحد اور مضبوط انداز میں آگے بڑھے گی۔ ابوبکر 30 جولائی کو کوریا کے خلاف ہوم سیریز مین ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ ہاکی ورلڈ کپ 15 اگست سے شروع ہوگا۔

Read full story on Daily Pakistan

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments