87.4 F
Pakistan
Saturday, July 11, 2026
HomeEntertainmentعامر خان کی تیسری شادی اور بالی ووٹ کے کچے بندھن

عامر خان کی تیسری شادی اور بالی ووٹ کے کچے بندھن

عامر خان نے تیسری شادی کرلی، گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو بیوی بنا لیا۔ ان دنوں بالی وڈ میں یہ شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ اب تک ہونے والی ان کی دو شادیاں ان کی محبت کی بتائی جاتی ہیں اور اب یہ تیسری بھی اسی میں شمار کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں یہ سوال بھی اٹھ رہے ہیں کہ آخر محبت کے رشتے اور دیر پا تعلقات بھی کچے دھاگے کی طرح ٹوٹ جاتے ہیں تو بالی وڈ میں تعلق کی کیا ضمانت ہو سکتی ہے؟ ایک سوال تو عامر خان سے متعلق بھی ہے کہ آخر ان کا محبت کا یہ سفر کب ختم ہو گا؟ انسان کو زندگی میں کتنی بار محبت ہو سکتی ہے؟ عامر خان اور ان کی پہلی بیوی رینا دتہ کی 16 سالہ رفاقت جب اپنے اختتام کو پہنچی تھی تو سبھی کو حیرت ہوئی تھی۔ عامر خان کی یہ شادی ان کی پہلی سپر ہٹ فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے پہلے ہوئی تھی بلکہ اسی تخلیق کے ایک گیت میں رینا دتہ نے اپنی جھلک بھی دکھائی تھی۔ پھر عامر خان نے کرن راؤ کو زندگی کا ساتھی بنایا لیکن چند سال بعد ہی خوش گوار انداز میں طلاق پر یہ کہانی ختم ہوئی۔ صرف ایک عامر خان ہی نہیں اس فہرست میں کئی نام شامل ہیں یعنی بالی وڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کا اچانک ٹوٹ جانا کوئی انہونی نہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ حالیہ برسوں میں طلاق اور الگ ہونے کی ریت بالی وڈ میں غیر معمولی طور پر دیکھی گئی۔ عامر خان اور رینا دتہ کی راہیں جدا کرنے کی خبروں کے ساتھ ہی کئی کو رتیک روشن اور سوزانے خان کی علیحدگی پر بھی حیرت ہوئی تھی کیونکہ دونوں بچپن کے دوست تھے اور کم و بیش 14 سال ایک ساتھ رہنے کے بعد 2014 میں علیحدہ ہو گے تھے۔ اس کے بعد رتیک روشن کی شامیں صبا آزاد کے ساتھ گزرنے لگیں۔ انڈین میڈیا کا دعویٰ تھا کہ رتیک روشن نے طلاق کے لیے 400 کروڑ انڈین روپے سوزانے خان کو ادا کیے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) ایسا ہی کچھ ملائکہ اروڑا خان اور ارباز خان کے ساتھ بھی ہوا۔ اس جوڑے نے 18 سال ایک ساتھ بتائے اور پھر ایک دن سب کو اطلاع ملی کہ دونوں الگ ہو گئے ہیں۔ بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سہیل خان نے سیما سجدہ سے 24 سال کی سال کی رفاقت کو چند ہفتوں میں ہی ختم کر ڈالا۔ چونکا دینے والی خبر تو یہ بھی بنی جب فرحان اختر نے ہیر سٹائلسٹ ادھونا بھابانی سے 16 سال کے رشتے کے بعد طلاق حاصل کر لی۔ سیف علی خان نے عمر میں امرتا سنگھ سے چھوٹا ہونے کے باوجود بیاہ رچایا اور دونوں ساتھ ساتھ بھی رہے لیکن زندگی کا ایک ایسا موڑ آیا جب سیف علی خان نے ایک بیٹی اور بیٹا ہونے پر بھی امرتا سنگھ کو چھوڑ دیا اور پھر کئی سال بعد کرینا کپور کو دلہن بنایا۔ کرینا کپور کی ہی بڑی بہن کرشما کپور نے بڑے شان و شوکت کے ساتھ بزنس ٹائی کون سنجے کپور سے شادی کی لیکن پھر دونوں میں اختلافات ہوئے اور پھر طلاق ہوئی۔ اب کرشما کپور اپنے بچوں کے حق کے لیے آنجہانی شوہر کے خاندان سے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ تعجب تو اس وقت بھی سب کو ہوا جب انہوں نے یہ سنا کہ اداکار ارجن رام پال نے ماڈل مہر جیسا سے 20 سال کی شادی اچانک ہی ختم کر دی۔ ذرا ماضی کا رخ کیا جائے تو طلاق اور علیحدگی کے حوالے سے کئی نام ملیں گے، جن میں راکھی اور گلزار، راجیش کھنہ ڈمپل کپاڈیہ، رندھیر کپور ببیتا، سنگیتا بجلانی اور اظہر الدین، جاوید اختر ہنی ایرانی، کمل ہاسن ساریکا اور رینا رائے محسن حسن خان کے نام نمایاں ہیں۔ یہاں یہ بھی سوال جنم لیتا ہے کہ آخر اس قدر طویل عرصہ ساتھ گزارنے کے باوجود کیوں رشتے ساتھ نہیں چل پاتے؟ بیشتر ماہر نفسیات اس بات پر متفق ہیں کہ نامور شخصیات کی ہر حرکت، تصویر اور نقل و حمل اب سوشل میڈیا کی وجہ سے سب کی نگاہوں میں رہتی ہے جس سے رشتوں پر غیر معمولی دباؤ بڑھتا جاتا ہے۔ فلموں کی مسلسل شوٹنگ اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کی وجہ سے اداکاروں کی نجی زندگی متاثر ہوتی ہے اور مختلف شہروں میں شوٹنگ سے جوڑوں میں فاصلے اور دوریاں ایسی بڑھتی ہیں کہ پہلی جیسی قربت ختم ہونے لگتی ہے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں بسا اوقات اداکاروں سے متعلق جعلی اور من گھڑت خبریں عام ہوتی ہیں تو ان کا اثر یقینی طور پر رشتوں پر بھی پڑتا ہے۔ دیکھنے میں یہ بھی آیا ہے کہ کئی فلمی جوڑوں میں بچوں، رہائش اور کیریئر پر فیصلوں میں اختلافات اس نہج پر پہنچتے ہیں کہ طلاق یا علیحدگی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا۔ عام انسانوں کی طرح فلمی ستاروں کی ترجیحات اور سوچ میں وقت گزرنے کے ساتھ تبدیلیاں آتی رہتی ہیں اور اسی بنا پر ان کے رشتے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ بہرحال بالی وڈ میں ایک سیلقے مند بات تو یہ ہے کہ طلاق حاصل کرنے کے بعد سابق شریک سفر ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ نہیں کرتے بلکہ خاموشی کے ساتھ اپنی نئی منزل کی تلاش شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بھی اٹل حقیقت ہے کہ جہاں تعلق اور رشتوں کی بگڑتی داستانیں ہیں وہیں کئی ایسے جوڑے بھی ہیں جنہوں نے زندگی میں کئی نشیب و فراز دیکھے لیکن ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رکھا، جن میں امیتابھ بچن جیا بچ، شاہ رخ خان اور گوری، جتندر اور شوبھا اور ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن نمایاں ہیں۔ بالی وڈ شادی عامر خان طلاق انڈیا صرف ایک عامر خان ہی نہیں اس فہرست میں کئی نام شامل ہیں یعنی بالی وڈ میں بنتے بگڑتے رشتوں کا اچانک ٹوٹ جانا کوئی انہونی نہیں۔ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ حالیہ برسوں میں طلاق اور الگ ہونے کی ریت بالی وڈ میں غیر معمولی طور پر دیکھی گئی۔ سفیان خان ہفتہ, جولائی 11, 2026 – 08: 00 Main image:

بالی وڈ اداکار عامر خان کی تیسری بیوی گوری سپراٹ شادی کی دستاویز پر دستخط کی بعد خوشی کا اظہار کر رہی ہیں (گوری سپراٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ)

بلاگ type: news related nodes: ستارے زمین پر: عامر خان کا وہ فارمولا جو پرانا نہیں ہوتا شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی فلمیں مہنگی نہیں بنتیں: انوراگ کشپ ٹرمپ کا بیٹے کی شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ: رپورٹ الجزائر کی خاتون انفلوئنسر کے طلاق کے جشن پر تنقید SEO Title: عامر خان کی تیسری شادی اور بالی ووٹ کے کچے بندھن copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments