79.1 F
Pakistan
Tuesday, August 4, 2026
HomeTechnologyعالمی پابندیوں سے چھٹکارا؛ روس کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید...

عالمی پابندیوں سے چھٹکارا؛ روس کے مقامی طور پر تیار کردہ جدید مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

روس کے جدید مسافر بردار طیارے ایم سی-21 کے بڑے پیمانے پر تیار کیے گئے پہلے ماڈل نے اپنی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔ اس پیش رفت کا اعلان روسی طیارہ ساز کمپنی یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن نے کیا۔ ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ آزمائشی پرواز ایسے وقت میں ہوئی ہے جب چند روز قبل روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سائبیریا میں واقع اس طیارے کی اسمبلنگ فیکٹری کا اچانک دورہ کیا تھا، جہاں انہیں طیارے کی تیاری اور آزمائشی پرواز کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی تھی۔ کمپنی کے مطابق ایم سی-21-310 طیارہ ارکتسک ایوی ایشن پلانٹ کے رن وے سے اڑا اور ایک گھنٹہ 23 منٹ تک فضا میں رہا۔ اس دوران طیارے نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی جبکہ 6 ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کی۔ طیارہ اڑانے والے پائلٹ رومان تاسکایف نے پرواز کے بعد کہا کہ اسمبلی لائن سے تیار ہونے والے پہلے طیارے نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پرواز کا منصوبہ مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو افسر وادیم بادیکھا نے بتایا کہ ارکتسک کی فیکٹری اس وقت ابتدائی مرحلے میں 18 مسافر طیارے تیار کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کے 24 جولائی کے دورے کے بعد حکومت نے مزید طیاروں کی تیاری کے احکامات بھی منظور کر لیے ہیں۔ ایم سی-21 منصوبے کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا اور ابتدا میں اس کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2016 میں شروع ہونا تھی، تاہم مختلف پابندیوں اور بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے پرزوں کے متبادل تیار کرنے میں تاخیر کے باعث منصوبہ کئی برس پیچھے چلا گیا۔ طیارہ تیار کرنے والے انجینیئرز کا کہنا ہے کہ اب ایم سی-21 مکمل طور پر روس میں تیار کیے گئے پرزوں سے بنایا جا رہا ہے۔ روسی سرکاری دفاعی ادارے روس ٹیک، جو یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کارپوریشن کی نگرانی کرتا ہے، کا ہدف ہے کہ ایم سی-21 کو 2026 کے اختتام تک تمام ضروری سرٹیفکیٹس حاصل ہو جائیں، جس کے چند ماہ بعد اس کی تجارتی پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ رپورٹ کے مطاطق طیارے کے چیف ڈیزائنر ویتالی ناریشکن نے کہا، کہ پیداوار اور آزمائشی مراحل کو ایک ساتھ جاری رکھنے سے سرٹیفکیشن مکمل ہونے اور طیاروں کی فراہمی شروع ہونے کے درمیان وقت کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments