68.6 F
Pakistan
Wednesday, April 15, 2026
HomeCrime’عارضی سکون نہیں، اب مکمل ڈیل ہوگی‘: ٹرمپ کا ایران کے ساتھ...

’عارضی سکون نہیں، اب مکمل ڈیل ہوگی‘: ٹرمپ کا ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا امکان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل معاہدہ زیادہ بہتر حل ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ مغربی ایشیا میں نازک امن کوششوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کر رہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’اے بی سی نیوز‘ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جنگ بندی بغیر توسیع کے بھی ختم ہو سکتی ہے، تاہم ان کے نزدیک ایک مستقل معاہدہ زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے کہا، ’یہ کسی بھی طرح ختم ہو سکتی ہے، لیکن میرے خیال میں معاہدہ بہتر ہے کیونکہ اس کے بعد وہ دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں۔‘ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن اور تہران اسلام آباد میں امن مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ہونے والے پہلے دور میں ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی، جو وائٹ ہاؤس کے لیے ایک اہم مسئلہ ہے۔ آئندہ مذاکرات کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے جوناتھن کارل سے گفتگو میں کہا، ’مجھے لگتا ہے کہ آپ اگلے دو دنوں میں حیران کن پیش رفت دیکھیں گے۔‘ امریکی صدر نے ایک بار پھر یہ دعویٰ بھی دہرایا کہ امریکی اقدامات کے نتیجے میں ایران میں مؤثر طور پر حکومت میں تبدیلی آ چکی ہے اور ان کے بقول ’شدت پسند عناصر کو ختم کر دیا گیا ہے۔‘آ انہوں نے کہا، ’اب وہاں ایک مختلف حکومت ہے، ہم نے شدت پسندوں کو ہٹا دیا ہے، وہ اب موجود نہیں ہیں۔‘

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments