75.6 F
Pakistan
Monday, September 14, 2026
HomeCrimeسی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کارروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی دو مختلف کارروائیوں میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائیوں میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دوسری جانب پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیوں کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن بھی جاری رکھنے کی اطلاعات ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments