جناب مجیب الرحمن شامی نے اپنے اتوار کو شائع ہونے والے کالم ”ایک اور معرکہء حق“ میں جہاں اور بہت سے معاملات پر کھل کر اپنی رائے دی وہاں ملک میں جاری سیاسی حالات کے بارے میں بھی وہ بات کہہ دی، جسے مجھ سمیت اکثر لکھنے اور سوچنے سمجھنے والے کشیدگی کے اس ماحول کو ختم کرنے کے لئے ضروری خیال کرتے ہیں۔



