آج کل ایک بار پھر سہیل بھائی کے کالموں نے دھوم مچا رکھی ہے، دھڑا دھڑ کاپی پیسٹ اور شیئر ہو رہے ہیں، جی جی، آپ درست سمجھے میں نرم دم گفتگو اور گرم دم جستجو سہیل وڑائچ ہی کی بات کر رہا ہوں جنہوں نے اپنے پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ کو ہی ایک ٹرینڈ نہیں بنایا بلکہ ان کی تحریریں بھی شاہکار ہوتی ہیں۔



