77.1 F
Pakistan
Wednesday, July 15, 2026
HomeSportsسپین نے فرانس کو بے بس کر کے ورلڈ کپ کے فائنل...

سپین نے فرانس کو بے بس کر کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سپین ایونٹ کی فیورٹ ٹیم فرانس کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ سپین نے منگل کو ٹیکساس کے میں فرانس کو مکمل طور پر بے بس کرتے ہوئے 2-0 سے شکست دے کر 2010 کے بعد پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ میکل اویارزابال اور پیڈرو پورو کے گولز نے سپین کی شاندار فتح کو یقینی بنایا۔ میچ کے آغاز سے ہی سپین نے فرانس پر اس انداز میں دباؤ برقرار رکھا کہ ہر لمحہ ان کی گرفت مضبوط ہوتی گئی۔ جارحانہ پریسنگ اور گیند پر مکمل کنٹرول کے ذریعے سپین نے فرانس کے اس خطرناک حملہ انداز مکمل طور پر غیر مؤثر بنا دیا، جس نے پورے ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کو پریشان کیے رکھا تھا۔ یورپی چیمپئن سپین اب فٹ بال کے دو سب سے بڑے اعزازات ایک ساتھ جیتنے سے صرف ایک کامیابی کی دوری پر ہے۔ فائنل میں اس کا مقابلہ کس ٹیم سے ہوگا، اس کا فیصلہ بدھ کو انگلینڈ اور ارجنٹینا کے درمیان اٹلانٹا میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کے بعد ہوگا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سپین نے اپنی تاریخ میں پہلا ورلڈ کپ جیتنے کے لیے کئی دہائیاں انتظار کیا تھا، اور اب 16 سال بعد دوسرا عالمی ٹائٹل ایک ایسے نئے سنہری دور کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جس کی قیادت نوجوان سٹار لامین یامال اور ایک ایسی ٹیم کر رہی ہے جو نہ صرف گیند پر مکمل مہارت رکھتی ہے بلکہ اپنے حریفوں پر کسی قسم کی رعایت بھی نہیں کرتی۔ آرلنگٹن میں میچ سے قبل ماحول انتہائی پرجوش تھا۔ معروف رنگ سائیڈ اناؤنسر بروس بفر نے اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں دونوں ٹیموں کا میدان میں استقبال کیا، جس سے ایک بڑے مقابلے کی فضا مزید گرم ہو گئی۔ تاہم جس مقابلے سے سخت ٹکر کی توقع کی جا رہی تھی، وہ جلد ہی یکطرفہ رخ اختیار کر گیا۔ سپین نے نہ صرف گیند پر مکمل کنٹرول رکھا بلکہ کھیل کی رفتار بھی اپنی مرضی سے طے کی، جبکہ فرانس زیادہ تر وقت صرف گیند کے تعاقب میں دکھائی دیا۔ فرانس اس میچ میں دنیا کے سب سے خطرناک اٹیک کے ساتھ اترا تھا، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہو سکا۔ سپین نے گیند پر مکمل اجارہ داری قائم رکھی، تمام خالی جگہیں بند کر دیں اور فرانسیسی ٹیم کو اس ایک چیز سے محروم رکھا جس کی اس کے فارورڈز کو سب سے زیادہ ضرورت تھی، یعنی گیند پر کنٹرول۔ فیفا فٹ بال ورلڈ کپ سپین یورپی چیمپئن سپین اب فٹ بال کے دو سب سے بڑے اعزازات ایک ساتھ جیتنے سے صرف ایک کامیابی کی دوری پر ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, جولائی 15, 2026 – 08: 15 Main image:

فرانس کے ایمباپے اور سپین کے یامال 15 جولائی 2026 کو فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آمنے سامنے تھے (اے ایف پی)

فٹ بال type: news related nodes: فیفا ورلڈ کپ: بیلجیئم باہر، سپین سیمی فائنل میں فیفا ورلڈ کپ: یامال، ایم باپے کا سحر توڑنے کے خواہش مند ’وی اے آرجنٹینا‘ کا دھبہ اور شکایات کا انبار ارلنگ ہالینڈ: ناروے کے وائکنگ جنگجو کی دلچسپ شخصیت SEO Title: سپین نے فرانس کو بے بس کر کے ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments