77.6 F
Pakistan
Friday, May 8, 2026
HomeEntertainmentسلمان خان سے موازنہ، رجب بٹ نے خاموشی توڑ دی

سلمان خان سے موازنہ، رجب بٹ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کرییٹر اور سوشل میڈیا اسٹار رجب بٹ نے ان تمام باتوں کا جواب دیا ہے جو سوشل میڈیا پر ان کے اور بولی ووڈ اسٹار سلمان خان کے موازنے کے حوالے سے کی جا رہی تھیں۔ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 80 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر لاکھوں چاہنے والے ہیں، لیکن اکثر اپنی ویڈیوز اور مختلف تنازعات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز رہتے ہیں۔ حال ہی میں ایک نجی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کے اور بولی ووڈ اسٹار سلمان خان کے موازنے کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ کسی ایسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہیں کہ ان کا مقابلہ سلمان خان جیسے بڑے اسٹار سے کیا جائے۔ انہوں نے ماضی کا ایک قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ مجھے کبھی بھی یہ خوش فہمی نہیں رہی ہے کہ میں سلمان خان کی طرح ہوں۔ ہاں، جب میں نویں جماعت میں تھا تو میں نے ان کی نقل ضرور کی تھی۔ ان کو دیکھ کر ہی میں نے اپنے دونوں کان چھدوائے تھے اور باڈی بلڈنگ کا شوق بھی ان ہی کو دیکھ کر شروع ہوا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کے حوالے سے، جس میں رجب بٹ کو مداحوں کی جانب ہاتھ ہلاتے دیکھ کر ان پر سلمان خان کی نقل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا، انہوں نے وضاحت پیش کی۔ رجب بٹ کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کی طرح ہاتھ ہلانے والا کوئی خاص سین نہیں تھا بلکہ ایک سادہ سی ملاقات تھی جہاں مداح شور مچا رہے تھے، کچھ میرا نام پکار رہے تھے تو کچھ شاعری سنا رہے تھے، تو میں نے باہر نکل کر ان کی محبت کے جواب میں صرف ہاتھ ہلا دیا۔ اس بات پر لوگوں نے مجھے یہ کہہ کر ٹرول کرنا شروع کر دیا کہ میں سلمان خان بننے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے رجب بٹ نے مزید کہا کہ سلمان خان کا ایک بالکل الگ اور بڑا مقام ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اس مقام کو پانے کے لیے وقف کی ہے۔ ان کا اپنا ایک الگ نظام اور قد کاٹھ ہے جس کا مجھ سے کوئی موازنہ نہیں بنتا، لیکن اس سب کے باوجود میرا مذاق اڑایا گیا۔ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کے پاس کرنے کو اور کچھ نہیں ہے اسی لیے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں۔

Read full story on Aaj

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments