51 F
Pakistan
Thursday, November 19, 2026
HomePoliticsسعودی ولی عہد اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورت...

سعودی ولی عہد اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورت حال پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کی صبح امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر بریڈ کوپر نے ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ فوجی تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی بھی موجود تھے۔ قبل ازیں سینٹ کام کے کمانڈر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دونوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان دفاعی تعاون کے امکانات، خطے میں سکیورٹی، استحکام اور امن کے قیام کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد نے جمعرات کو بتایا کہ یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی دارالحکومت کی طرف داغے گئے میزائل کو فضا میں روک کر تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد اس کا ملبہ زمین پر گرا۔ حکام نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اتحاد نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے ایک کروز میزائل کو بھی مار گرایا گیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) سعودی شہری دفاع نے جمعرات کی صبح دارالحکومت کے علاوہ خمیس مشیط، ابہا، السلیل اور وادی الدواسر میں پیشگی انتباہ جاری کیے۔ حوثی ملیشیا نے وسیع تر علاقائی تنازعے کے دوران موسم گرما سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملے شروع کر رکھے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل نے فروری میں ایران پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد تہران نے عالمی سطح پر توانائی کی ترسیل کے لیے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کر دی تھی۔ یمن کے حوثیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ سعودی تیل کی برآمدات روکنے کے لیے بحیرہ احمر کی آبنائے باب المندب میں بھی ایسا ہی کریں گے۔ یہ اتحاد یمن کی قانونی حکومت کی مدد کر رہا ہے تاکہ وہ حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں کو واپس حاصل کر سکے، جنہوں نے 2014 میں دارالحکومت صنعا پر قبضہ کر لیا تھا۔ سعودی عرب محمد بن سلمان سینٹ کام حوثی سینٹ کام کمانڈر نے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بھی ملاقات کی جس میں سعودی عرب امریکہ دفاعی تعاون کے امکانات اور خطے میں سکیورٹی زیر غور آئی۔ انڈپینڈنٹ اردو جمعرات, نومبر 19, 2026 – 10: 00 Main image: دنیا type: news related nodes: محمد بن سلمان ٹرمپ ملاقات: سعودی سرمایہ کاری 1 ٹریلین ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ سعودی عرب پر میزائل حملہ ناکام، بحرین پر ایرانی ’حملہ‘ بحرین کی جانب بڑھنے والے دو ایرانی ڈرونز تباہ کر دیے: سینٹ کام سعودی عرب: ریاض اور جنوبی ریجن کی جانب داغے گئے 2 ڈرونز تباہ SEO Title: سعودی ولی عہد اور امریکی سینٹ کام کمانڈر کی ملاقات، علاقائی صورت حال پر گفتگو copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments