سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے نئے سفیر کے طور پر ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کو نامزد کر دیا۔ ان کی تقرری کا اعلان سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق کیا گیا ہے اور وہ حال ہی میں ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا چکے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي نے 2024 میں میجر جنرل کے عہدے سے ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سعودی وزارت خارجہ میں شمولیت اختیار کی، جہاں انہیں سفیر کے رتبے پر تعینات کیا گیا۔ سعودی حکومت نے انہیں پاکستان میں مملکت کے سفیر کے طور پر نامزد کیا ہے۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) منگل 28 جولائی کو انہوں نے اپنے نئے عہدے کا حلف سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اٹھایا۔ ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کا تعلق عسکری اور انتظامی دونوں شعبوں سے رہا ہے۔ انہوں نے 2015 میں برطانیہ کی برونیل یونیورسٹی لندن سے ہیومن ریسورس مینجمنٹ (HRM) میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کی نامزدگی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ وہ پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی جگہ لیں گے۔ سعودی عرب پاکستان سفیر سعودی عرب نے پاکستان میں اپنے نئے سفیر کے طور پر ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کو نامزد کر دیا۔ انڈپینڈنٹ اردو بدھ, جولائی 29, 2026 – 17: 45 Main image:
سعودی حکام کے مطابق ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کی نامزدگی دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے(تصویر: ایس پی اے)
ایشیا type: news related nodes: عراق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کو نشانہ بنایا ہے: سعودی عرب پاکستان کی سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت سعودی عرب اور پاکستان کا امن کے لیے سفارت کاری جاری رکھنے پر اتفاق: دفتر خارجہ SEO Title: سعودی عرب کے پاکستان کے لیے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامي البقمي کون ہیں؟ copyright: show related homepage: Hide from Homepage



