76.2 F
Pakistan
Saturday, October 3, 2026
HomePoliticsسعودی عرب کی طرف داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر...

سعودی عرب کی طرف داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: فوجی اتحاد

یمن میں قانونی حکومت کی حمایت کے لیے قائم سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد نے جمعے کو کہا ہے کہ اس نے جنوب مغربی سعودی عرب میں خمیس مشیط کی طرف حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یمن میں سرگرم حوثیوں نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب پر متعدد ڈرون اور بیلسٹک/کروز میزائل حملے کیے ہیں، جن کا بنیادی ہدف جنوبی اور مغربی شہروں کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات تھیں۔ فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ فورسز نے رات تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا، اس سے کچھ ہی دیر قبل اسی علاقے کو نشانہ بنانے والے مزید دو میزائلوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق حوثیوں کے چار ڈرون طیاروں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب، سعودی سول ڈیفنس نے کہا کہ جمعے کو نجران میں ایک حوثی پروجیکٹائل سکول پر گرا، جس سے مالی نقصان ہوا۔ بیان میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔ اسی دوران، یمنی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے گذشتہ 24 گھنٹے میں حوثیوں کے ٹھکانوں، نقل و حرکت، کمک اور فوجی صلاحیتوں کے خلاف 474 فضائی حملے اور انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی کارروائیاں کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Independent Urdu (@indyurdu) ان کارروائیوں میں جنگی طیارے، ڈرون، توپ خانے، میزائل اور راکٹ لانچرز استعمال کیے گئے اور یہ متعدد محاذوں پر کی گئیں، جن میں حرض کے جنوب میں واقع علاقے، ساحلی پٹی، کتاف، مارب، البیضاء، لحج، صنعاء اور صعدہ شامل ہیں۔ فورسز نے بتایا کہ یہ کارروائیاں خاص طور پر تعز کے محاذوں پر مرکوز تھیں، جہاں انہوں نے خطرے کے ذرائع، حوثیوں کے اجتماعات اور ان کی کمک، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز اور دیگر فوجی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا۔ بیان کے مطابق، ان کارروائیوں کے نتیجے میں 1, 540 حوثی اہلکار مارے گئے یا زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر تعز کے محاذوں پر تھے، جبکہ 216 فوجی گاڑیاں اور دیگر سامان تباہ یا ناکارہ بنا دیا گیا۔ مزید پڑھ اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field) بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں نے تعز کے محاذوں پر پیش قدمی کرنے کی حوثیوں کی کوششوں کو بھی ناکام بنا دیا۔ یمنی مسلح افواج نے کہا کہ وہ ریاستی عملداری کی بحالی اور ملک کی سکیورٹی اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے ہفتے کو بتایا کہ صوبہ عسیر کی گورنریٹ احد رفیدہ میں فضا میں تباہ کیے گئے ایک بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل حوثی گروپ نے جمعے کو داغا تھا۔ رواں برس فروری میں امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے اور تہران کی جوابی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جس کی لپیٹ میں متعدد ممالک آئے ہیں۔ حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے شروع کیے اور یمن کے مغربی ساحل پر تیزی سے پیش قدمی کر کے مخا بندرگاہ اور باب المندب آبنائے کے قریب جزائر پر قبضہ کر لیا۔ ستمبر کے حملے اسی تناظر میں ہوئے، جنہیں حوثی سعودی فضائی کارروائیوں کا جواب قرار دیتے ہیں، جبکہ سعودی عرب انہیں اپنی خودمختاری اور تیل کی تنصیبات پر حملہ سمجھتا ہے۔ یہ صورت حال عالمی تیل کی سپلائی اور خطے کی سلامتی کے لیے تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ حوثی بیلسٹک میزائل سعودی عرب حملہ فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ فورسز نے رات تقریباً تین بجے خمیس مشیط کی جانب داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا، اس سے کچھ ہی دیر قبل اسی علاقے کو نشانہ بنانے والے مزید دو میزائلوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ انڈپینڈنٹ اردو ہفتہ, اکتوبر 3, 2026 – 07: 45 Main image: نجران میں دو اکتوبر 2026 کو حوثی پروجیکٹائل گرنے سے سکول کو پہنچنے والا نقصان (ایس پی اے) ایشیا type: news related nodes: حوثی حملے: پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے دفاعی معاہدے پر آئندہ ہفتے مذاکرات سعودی عرب کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار، حوثی حملوں کی شدید مذمت: کور کمانڈرز کانفرنس پاکستان کی مدینہ میں بجلی تنصیب پر حوثی حملے کی شدید مذمت حوثیوں نے مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ کو نشانہ بنایا: اتحادی افواج SEO Title: سعودی عرب کی طرف داغے گئے تین حوثی بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے: فوجی اتحاد copyright: show related homepage: Hide from Homepage

Read full story on Independent Urdu

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments